متحدہ عرب امارات ، عجمان میں ایک امارتی خاندان گھر میں لگنے والی آگ سے بال بال بچا لیا گیا

منگل 10 اپریل 2018 15:08

متحدہ عرب امارات ، عجمان میں ایک امارتی خاندان گھر میں لگنے والی آگ سے بال بال بچا لیا گیا
عجمان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اپریل2018ء) متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں ایک گھر میں آگ لگ گئی جس سے ایک خاندان آگ میں پھنس گیا تھا ۔

(جاری ہے)

عجمان سول دفاع کے ترجمان نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیوڈیپارٹمنٹ کو گزشتہ روز پیر کو دوپہر کے وقت ایک گھر میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی ، جس میں بتایا گیا تھا کہ آگ گھر کے بیڈ روم میں لگی تھی جسنے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق گھر میں موجود تمام افراد کو باحفاظت نکال لیا گیا ہے اور کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ عجمان سول دفاع کے ڈپٹی ڈرایکٹر لیفٹینینٹ کمانڈر رعید عبید ال زابی نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آگ عجمان کے ال جارفہ 2 کے علاقے میں لگی تھی تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور ریسیکیو ڈیپارٹمنٹ نے آگ پر قابو پا لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں