مرد و زَن کو برابر کی تنخواہ دی جائے گی ، متحدہ عرب امارات کابینہ

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 10 اپریل 2018 17:31

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اپریل2018ء) متحدہ عرب امارات کابینہ نے منگل کے روز مردوں اور عورتوں کے لیے برابر تنخواہوں کی ادائیگی کے قانون کی منظوری دے دی ہے۔ اس قانون کی منظوری سے متعلق اعلامیہ متحدہ عرب امارت کے وزیراعظم اور نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر جاری کیا۔

(جاری ہے)

ٹویٹ میں شیخ محمد بن راشد المکتوم کا کہنا ہے کہ "ہم نے قانون سازی کی تاریخ کا پہلا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جس میں مردوں اور عورتوں دونوں کو برابر کی تنخواہیں دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب دونوں صنف میں برابری کی بات کی جائے تو ہم نہیں چاہتے کہ ان کی تنخواہوں میں کسی قسم کا بھی تضاد موجود ہو۔" انہوں نے مزید کہا کہ "ہمارا آئین دونوں صنفوں میں برابر حقوق اور فرائض کا مطالبہ کرتا ہے، اور ہم اس نئے قانونی کے ذریعے آئین کو وسیع بنیادوں پر نافذ کرنے کی ضمانت دیتے ہیں."

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں