ابوظہبی ، غیر قانونی طور پر مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کرنے پر ٹیکسی ڈرائیوروں کو بھاری جرمانے کیساتھ سخت سزا دینے کا اعلان

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 11 اپریل 2018 15:17

ابوظہبی ، غیر قانونی طور پر مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کرنے پر ٹیکسی ڈرائیوروں کو بھاری جرمانے کیساتھ سخت سزا دینے کا اعلان
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2018ء) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں محکمہ ٹریفک نے غیر قانونی طور پر مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کرنے والے ٹیکسی ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے اور اعلامیہ جاری کیا ہے کہ غیر قانونی طور مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کرنے والے ٹیکسی ڈرائیوروں کو 3،000 درہم جرمانے کی سزا کے ساتھ 24 بلیک پوائنٹس جاری کیے جائیں گے۔

محکمہ ٹریفک کا مزید کہنا ہے کہ جرمانے اور بلیک پوائنٹس کے علاوہ ڈرائیور کی گاڑی ایک ماہ کے لیے بند بھی کی جا سکتی ہے ۔ ابو ظہبی پولیس کے مطابق مسافروں کی غیر قانونی نقل و حمل کو روکنے کے لیے سال بھر آگاہی مہم چلائی جائے گی.ٹرانسپورٹ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر ابراہیم سلطان ال ضابی نے کہا کہ غیر قانونی مسافروں کی نقل و حرکت کمیونٹی کو منفی طور پر متاثر کرتی ہے اور غیر قانونی مسافروں کی نقل و حمل میں استعمال ہونے والی کاریں حفاظتی معیاروں کی خلاف ورزی کرتی ہیں لہذا اِنکے خلاف سخت کاروائی کرنا وقت کی اشد ضرورت بن گئی ہے۔

(جاری ہے)

ابو ظہبی پولیس نے حال ہی میں سماجی میڈیا پلیٹ فارم پر ٹریفک کے قوانین، سڑکوں پر حفاظتی تدابیر اور ٹریفک قوانین میں ترمیم سے متعلق شہریوں کی یادہانی کے لیے لاتعداد پوسٹ کی ہیں، ان میں سے ایک لائنوں کو تبدیل کرتے وقت سگنل استعمال کرنے کی یاد دہانی بھی شامل ہے.

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں