امارات والوں کے لیے عید سے پہلے عید ہو گئی

300برانڈز کی جانب سے عید الاضحی کے موقع پر قیمتوں میں 75 فیصد کا ڈسکاؤنٹ کر دیا گیا

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 14 اگست 2018 16:52

امارات والوں کے لیے عید سے پہلے عید ہو گئی
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اگست 2018ء) امارات کے رہائشی تیار ہو جائیں‘ عید الاضحی کے موقع کی مناسبت سے دُنیا کے مشہور و معروف برانڈز کی اشیاء فروخت کے لیے ایک چھت تلے پیش کی جا رہی ہیں‘ اور یہی نہیں بلکہ ان برانڈز پر 75 فیصد تک ڈسکاؤنٹ بھی دیا جا رہا ہے۔اس برانڈ میلے کا آغاز 15 اگست بروز بُدھ کو ہو گا جس میں ڈائر‘ لیوائز‘ مائیکل کورز‘ نائیکی‘ کیلون کلین‘ ورسیک سمیت اور بھی اعلیٰ برانڈز کے ملبوسات‘ جوتے اور دیگر اشیاء فروخت کے لیے انتہائی کم نرخوں پر دستیاب ہوں گی۔

اس لحاظ سے صارفین کے لیے یہ عمدہ موقع ہے کہ وہ خود کو کنگال بنائے بغیر اپنے وارڈز روب کو ملبوسات‘ جوتوں اور دیگر ضروری اشیاء سے پُر کر سکتے ہیں۔پانچ روز تک جاری رہنے والے عید شاپنگ میلے کا انعقاد کانسیپٹ بِگ برانڈز کارنیوال کی جانب سے دُبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے شیخ مکتوم ہال میں کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

جس میں دُنیا بھر کے 300ٹاپ برانڈز کی جانب سے صارفین کے لیے ملبوسات‘ جوتے‘ کپڑے‘ بیگ‘ گھڑیاں‘ پرفیومز اور کاسمیٹک کی وسیع تر ورائٹی دستیاب ہو گی۔

واضح رہے کہ اس شاپنگ میلے کا شمار متحدہ عرب امارت کے بڑے فیشن اور آرائشی سامان کے ایونٹس میں ہوتا ہے جس میں ہر روز ہزاروں افراد اپن من پسند برانڈز کی اشیاء مناسب داموں میں خرید کر خوشی خوشی گھروں کو لوٹتے ہیں۔ شیخ مکتوم ہال میں صارفین کے لیے داخلہ بالکل مفت ہو گا اور کم از کم 500 اماراتی درہم کی خریداری پر وہ پچاس درہم کا واؤچر بھی حاصل کر سکیں گے۔

یہ برانڈز میلہ 15 اگست 2018ء سے 19 اگست 2018ء تک جاری رہے گا جس میں ڈائر‘ لیوائز‘ مائیکل کورز‘ نائیکی‘ کیلون کلین‘ ورسیک کے علاوہ کراکس‘ آلڈو‘ ناٹیکا‘ نائین ویسٹ‘ پیڈرو‘ ڈاکرز‘ چارلس اینڈ کیتھ‘ بیورلے ہلز‘ پولو کلب‘ ڈُونے لندن‘ شُو سٹوڈیو‘ آسٹن رِیڈ‘ یُو جی جی‘ نیچرلائزر‘ کیتھ کِڈسٹن‘ نیو بیلنس‘ ایرو پوسٹیل‘ آل اباؤٹ واچز‘ ایڈم کِڈز‘ کال اِٹ سپرنگ‘ ساندرو میگاتو‘گیرج‘ ٹیڈ بیکر‘ دی کُوپلز اور ٹامز وغیرہ کی مصنوعات بھی فروخت کے لیے دستیاب ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں