دُبئی: عید میلاد النبیؐ کے موقع پر نجی اور سرکاری شعبوں کے لیے عام تعطیل کااعلان کر دیا گیا

مذکورہ تعطیل کے باعث اس بار وِیک اینڈ طویل اور تفریح سے بھرپور ہونے جا رہا ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 6 نومبر 2018 15:52

دُبئی: عید میلاد النبیؐ کے موقع پر نجی اور سرکاری شعبوں کے لیے عام تعطیل کااعلان کر دیا گیا
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 نومبر2018ء) متحدہ عرب امارات میں مقیم افراد کے لیے بہت خوشی کی خبر ہے۔ اس بار وِیک اینڈ سے بھرپور طریقے سے لطف اندوز ہونے کا موقع جو میسّر آ رہا ہے۔ حکومت نے نجی شعبے کے لیے عید میلاد النبیﷺ کے پُرسعادت اور مبارک دِن کے موقع پر مملکت بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارت انسانی وسائل اور اماریتائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ 18 نومبر 2018ء کو اسلامی مہینے ربیع الاول کی 12 تاریخ ہو گی، جو خاتم النبیینؐ، ہادئ انسانیتؐ اور رحمۃ للعالمین ؐ حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کا مبارک دِن ہے، اس دِن کی مناسبت سے نجی شعبے کو عام تعطیل ہو گی۔

اس تعطیل کا اعلان وزیر برائے انسانی وسائل و اماریتائزیشن ناصر بن ضانی جعمہ الحملی کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکلر کی صورت میں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ناصر الحملی نے اس موقع پر ایک بیان بھی جاری کیا ہے جس میں متحدہ عرب امارات میں مقیم مقامی و غیر مُلکی افراد کو عید میلاد النبیؐ کی مبارکباد دی گئی ہے، اس کے علاوہ خطہء عرب اور مُسلم اُمہّ کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دُعائیہ کلمات بھی کہے ہیں۔ واضح رہے کہ پیر کی شام کو متحدہ عرب امارات کی کابینہ کے اجلاس میں سرکاری شعبے کے لیے بھی 18 نومبر 2018ء (یومِ ولادتِ نبویﷺ)کے موقع پرعام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں