Afghani Biscuits Recipe - Make Afghani Biscuit for Kids

Afghani Biscuits

افغانی بسکٹ

اشیاء:
مکھن 185گرام
پسی شکر 3/1کپ
میدہ کپ
کوکو ایک ٹیبل سپون
پسا کھو پرا کپ
کارن فلیکس (ہلکے کچلے ہوئے) دو کپ
چاکلیٹ(پھلی ہوئی) 100گرام
ترکیب:
مکھن اور شکر برتن میں ڈال کر الیکٹرک مکسر سے پھینٹیں یہاں تک کہ ہلکی ہو جائے۔ میدہ اور کوکو کو درج بالا چیزوں میں اچھی طرح ملا لیں اور پھینٹ لیں۔ آمیزے کو نسبتاًبڑے برتن میں منتقل کر کے اس میں کھوپرا اور کارن فلیکس ملا دیں۔ چمچے سے تمام چیزوں کو اچھی طرح ملا لیں۔ اوون ٹرے کو چکنا کر کے پانچ سنٹی میٹر کے فاصلے سے ایک چمچہ بھر کے آمیزہ رکھتے جائیں۔ تقریباً25 بسکٹ بنیں گے۔ ہتھیلی سے اس کو شیپ دیں۔ اوون میں ہلکی درمیانی انچ پر 18منٹ بیک کر یں۔ وائرریک پر تھوڑی دیر ٹھنڈاہونے کے لئے چھوڑ دیں۔ پگھلی چاکلیٹ بسکٹوں پر پھیلا دیں۔

Browse Kids Cooking Recipes in Urdu