Azeem Maa - Article No. 2431

Azeem Maa

عظیم ماں - تحریر نمبر 2431

آج آپ کو ایک ایسی ماں کا بتاتا ہوں جسے اپنے بچے پالنے میں کوئی شرم محسوس نہ ہوئی جس نے ان کے لئے طنزیا فقرات سنے،بے عزتی برداشت کی اور مذاق تک اُڑایا گیا آفرین اس ماں پر

ہفتہ 7 جنوری 2023

ساجد کمبوہ
گھر کے باہر والا دروازہ دھڑم سے کھلا پپو تیزی سے گھر میں داخل ہوا اور زور زور سے چلانے لگا۔ماما جان،ماما جان ہمیں 15 دسمبر سے چھٹیاں ہو رہی ہیں اور تین جنوری کو سکول جانا ہے۔توبہ توبہ اس نگوڑی حکومت کے پاس مہنگائی اور چھٹیوں کے علاوہ کوئی کام نہیں․․․․
بیٹا!پوری دنیا میں جب ایسی کوئی مصیبت آئے تو سب کے آخر میں سکول بند کرتے ہیں ہمارے ہاں سب سے پہلے سکول بند کرتے ہیں۔
میرا خیال ہے حکومت کے پاس اور کوئی کام نہیں ماما جان ان چھٹیوں میں نانی جان کے پاس چلیں گے پپو نے کہا۔
نہیں ماما جان اس بار بڑی آنٹی کے پاس چلیں گے۔ساتھ کھڑے اسد نے کہا۔
نہیں ماما جان!نانی جان کے پاس چلیں گے وہاں گنے،شکرقندی اور تازہ گڑ․․․․․پپو نے کہا ماما جان!آنٹی کے پاس․․․․․انکل کی شاپ سے مٹھائی،فروٹ اور Lays وغیرہ اور ساتھ طلحہ عمر اور فرید بھائی ہیں خوب کھیلیں گے۔

(جاری ہے)


اچھا بھئی پہلے بیگ تو رکھو اتنا وزن اُٹھائے کھڑے ہو آپ کو احساس نہیں ہو رہا۔رات کو جب آپ کے پاپا آئیں تب فیصلہ کریں گے۔ان کی ماما نے کہا ماما جان!آپ کی سفارش بہت اہم ہے پلیز نانی جان کے پاس․․․․نہیں نہیں آنٹی کے پاس شام کو ان کے پاپا آئے دونوں نے بھاگ کر استقبال کیا اور کہا”پاپا جان آپ کا انتظار ہو رہا تھا آج سے چھٹیاں ہو گئیں ہیں اس بار نانی جان کے پاس․․․․․
پاپا جان بڑی آنٹی کے پاس،آ بھئی اپنی ماما سے معاملہ کر لو میرے پاس چھٹیاں نہیں ہیں،مجھے چھٹی نہیں ملے گی اسد بیٹا آپ اپنی ماما کے ساتھ․․․․․
نہیں پاپا جان اتنا لمبا سفر آپ کے بغیر نہیں کر سکتے۔
ویسے بھی ماما جان سے چلا نہیں جاتا ان کے گھٹنوں میں درد ہے بازار جانا ہو تو راستے میں سانس لینے بیٹھ جاتی ہیں۔مجھے بڑی الجھن ہوتی ہے میں آپ کے بغیر نہیں جاؤں گا۔اسد نے کہا،بھئی مجبوری ہے ورنہ آپ کے ساتھ جاتا،بھئی آپ کی والدہ بیماری کی وجہ سے فربہ ہو گئی ہیں ماں تو ماں ہوتی ہے۔آپ سامان اُٹھا لینا․․․․پاپا جان آپ کی بات تو ٹھیک ہے مگر مجھے ان کے ساتھ شرم محسوس ہوتی ہے۔
مجھے جگہ جگہ رک کر ان کا انتظار کرنا پڑتا ہے کئی واقف کار اور کلاس فیلوں دیکھتے ہیں میرا مذاق بناتے ہیں۔بھئی اس میں مذاق اُڑانے والی کونسی بات ہے یہ تو نظام قدرت ہے اس میں آپ کی ماما کا کیا قصور؟پھر بھی پاپا جان میں آپ کے بغیر نہیں جاؤں گا۔“اسد نے کہا۔
مجھے بہت افسوس ہوا تمہیں اپنی ماما کے ساتھ شرم محسوس ہوتی ہے۔آج آپ کو ایک ایسی ماں کا بتاتا ہوں جسے اپنے بچے پالنے میں کوئی شرم محسوس نہ ہوئی جس نے ان کے لئے طنزیا فقرات سنے،بے عزتی برداشت کی اور مذاق تک اُڑایا گیا آفرین اس ماں پر۔

Browse More Moral Stories