Bakri Ki Kawway Ko Naseehat - Article No. 961
بکری کی کوے کو نصیحت - تحریر نمبر 961
نیکی کرومگر فطرت دیکھ کر
جمعرات 29 ستمبر 2016
بکری نے وہاں سے جانے کاارادہ کیا لیکن پھر اسے خیال آیا کہ کہیں شیر کا بچہ اکیلے مر نہ جائے ۔ لہٰذا بکری اس کے پاس رک گئی ، دو تین دن اپنے گھر نہیں گئی بلکہ شیر کے بچے کی دیکھ بھال کرتی رہی ۔ بکری کی دیکھ بھال کی بدولت شیر کابچہ تندرست ہو گیا۔
(جاری ہے)
بکری نے سوچا اب شیر کا بچہ تندرست ہوگیا ہے، اب میں چلی جاتی ہوں۔ مگر پھر اسے بچے پر رحم آیا کہ اس کے ماں باپ تو نہ جانے کہاں ہیں، یہ بے چارہ اکیلے میں گھبرائے گا۔
کہیں شکاری کانشانہ ہی نہ بن جائے ۔ چنانچہ وہ اسے اپنے گھر لے آئی ۔ یہاں شیر کا بچہ بکری کے بچوں کے ساتھ ہی رہنے لگا۔ کچھ عرصہ گزرنے کے بعد شیر کا بچہ جوان ہوگیا۔ ایک دن بکری گھاس کھارہی تھی اور شیر کا بچہ بکری کی رکھوالی کررہا تھا ۔ اوپر سے ایک کوا گزرا اس نے دیکھا کہ بکری گھاس کھارہی ہے اور شیر اس کے پاس بیٹھا ہے ۔ جبکہ شیر تو بکری کو کھاجاتا ہے، مگرایسا کچھ نہیں ہوا کوایہ ماجرا پوچھنے بکری کے پاس آیا تو شیر، کوے کی طرف لپکا اور اسے اُڑادیا ۔ایک دن کو اموقع پاکر بکری کے پاس گیا اور پوچھا کہ کیاماجرا ہے ؟ بکری نے اسے سب کچھ بتایا اور کوے کو نصیحت کی کہ اگر ہوسکے تو تم بھی کسی کے ساتھ نیکی کرنا۔ کوا اپنے اندر نیکی کا جذبے لے کر چلا گیا۔ ایک دن کوے نے دیکھا ، ایک چوہا ٹھنڈے پانی کے تالاب میں گرا ہوا تھا ، چوہا باہر نکلنے کی کوشش کررہا تھا مگر ڈوب رہا تھا ۔ کوے کو بکری کی نصیحت یاد آئی ۔ وہ اڑا اور اس نے اپنے پنجوں سے چوہے کو پکڑا اور پانی سے باہر نکال کر زمین پر چھوڑ دیا ۔ چوہا ٹھنڈے پانی میں رہنے کی وجہ سے کانپ رہا تھا ۔ کوے نے اس اپنے پروں میں لے لیا ۔ کچھ دیر گزرنے کے بعد کوے نے چوہے کو پروں سے باہر نکالا تو دیکھا چوہا ٹھیک ہوگیاہے۔ مگر چوہے نے اس کے پرکاٹ دئیے ۔ اب کوا اڑنے کی کوشش کرتا اور زمین پر گر پڑتا ۔ کوا اپنے آپ کوکوسنے لگا کہ اس نے چوہے کی مدد ہی کیوں کی ؟ اسے بکری پر بھی غصہ تھا ۔ کچھ عرصہ گزرنے کے بعد کوے کے نئے پر اگ آئے اور وہ پھر اڑنے لگا ۔ وہ سیدھا بکری کے پاس گیا اور بکری کو اپنے ساتھ ہوا سارا واقعہ سنایا ۔ بکری نے کہا ” نیکی کرو ضرور۔ مگر فطرت دیکھ کر ۔
Browse More Moral Stories
ننھی چڑیا
Nanhi Chirya
قیمتی تحفہ
Qeemti Tohfa
خزانے کی چوری۔۔تحریر:مختار احمد
Khazanay Ki Chori
ننھا سہارا
Nanha Sahara
صادق کا روزہ
Sadiq Ka Roza
رمضان میاں
Ramzan Mian
Urdu Jokes
پہلا دوست دوسرے سے
Pehla dost doosre se
پولیس
Police
تازہ دم
taza dam
چار بار کھانا کھا چکا ہوں
chaar baar khana kha chuka hon
باپ نے بیٹے سے کہا
Baap ne bete se kaha
مالکن
Malkin
Urdu Paheliyan
شیشے میں ہے لال پری
sheeshe me hai lal pari
سب سے تیز اس کی رفتار
sabse tez uski raftaar
کون ہے وہ پہنچانو تو تم
kon he wo pehchano tu tum
کوئی نہ دیکھے اور دکھلائے
koi na dekh or dikhaye
اس کا دیکھا ڈھنگ نرالا
uska dekha rang nirala
کبھی وہ ایسی چال دکھائے
kabhi wo aisi chaal dikhaye