Jangal Mein Mor Nacha - Article No. 2211

جنگل میں مور ناچا - تحریر نمبر 2211
مور نے سب کو ناچ کر دکھایا سب بہت خوش ہوئے اور نعرے لگانے لگے کہ جنگل میں مور ناچا سب نے دیکھا سب نے دیکھا
ہفتہ 12 مارچ 2022
ہفتے میں ایک بار جنگل میں ون ڈش پارٹی ہوتی تھی سب جانور اور پرندے مل کر کھانا کھاتے،دیر تک گپ شپ کرتے اگر کسی جانور کی سالگرہ ہوتی تو سب بندر سے ڈانس کی فرمائش کرتے۔کبوتر اور طوطے گانا گاتے جنگل میں کچھ دنوں سے ایک مور آ کر رہنے لگا تھا اس کے پَر بہت خوبصورت تھے،چال بھی نرالی تھی،اسے احساس تھا کہ اس کے پاؤں بدصورت ہیں اس لئے اس نے ریشم کے جوتے پہنے ہوتے تھے۔
(جاری ہے)
اس نے جنگل کے ایک گوشے میں اپنا گھر بنا لیا تھا جہاں دن بھر وہ اکیلا ناچتا اور گاتا رہتا تھا۔ایک دن جانوروں نے اس کو ہفتہ وار ون ڈش کی دعوت دی جو بھی جانور یا پرندہ اس سے بات کرنے کی کوشش کرتا تو وہ بُرا سا منہ بنا لیتا۔آخر سب سمجھ گئے کہ یہ دوستی نہیں کرنا چاہتا۔مور اکیلا شام کو سیر کرنے کے لئے نکلتا تھا۔ایک دن جنگل کے بادشاہ نے سب جانوروں کی دعوت کی تو مور کو بھی آنا پڑا لیکن اس نے کسی سے کوئی بات نہ کی۔بادشاہ کی بات کا مختصر جواب دے کر خاموش ہو گیا دن گزرتے گئے ایک دن بندر نے جانوروں کو متوجہ کیا کہ کئی دن گزر گئے مور نظر نہیں آ رہا۔
بلی نے تجویز دی کہ بے شک وہ مغرور اور بد مزاج ہے پھر بھی ہمارا فرض ہے کہ جا کر معلوم کریں کہ اس کو کوئی پریشانی تو نہیں ہے۔تمام جانوروں نے اس کی تجویز سے اتفاق کیا پھر بلی،ہرن اور بندر مل کر مور کے گھر گئے تو وہ شدید بیمار تھا اس کے خوبصورت پَر مُرجھائے ہوئے تھے۔بندر نے اس کے منہ میں پانی ڈالا تو اس کی آنکھیں کھلیں اتنے میں طوطے اور کبوتر بھی آ گئے لومڑی جو تھوڑا بہت ڈاکٹری جانتی تھی اس نے کہا کہ اس کو میرے گھر لے آئیں میں اسے دوا بنا کر دوں گی۔لومڑی نے جڑی بوٹیوں سے دوا تیار کی اور مور کو پلائی کئی دن تک سب جانوروں نے مور کی تیمارداری کی آہستہ آہستہ مور ٹھیک ہو گیا اب وہ اپنے روئیے پہ بے حد شرمندہ تھا۔اس نے سب جانوروں سے معافی مانگی۔
پیارے بچو!آپ نے دیکھا مل جُل کر رہنے سے کتنے فوائد ہیں اور غرور کرنے والے کو ضرور سزا ملتی ہے اب مور سب کا دوست بن گیا ہے وہ ہر ایک کے کام آتا ہے جب مانو بلی کی سالگرہ ہوئی تو مور نے سب کو ناچ کر دکھایا سب بہت خوش ہوئے اور نعرے لگانے لگے کہ جنگل میں مور ناچا سب نے دیکھا سب نے دیکھا․․․․!
لہٰذا بچوں یہ کہانی ہمیں اتفاق میں برکت کا سبق دیتی ہے۔
Browse More Moral Stories

بہادری کا کارنامہ
Bahaduri Ka Karnama

باادب
BaAdaab

مور کے پَر
Mor Ke Par

چِن کی چڑیا
Chin Ki Chidiya

مولا بخش
Maula Bakhsh

امانت
Amanat
Urdu Jokes
کنجوس اور مہمان
Kanjoos Aur Mehmaan
بس کنڈیکٹر ہکلا
bus conductor hakla
کیا یہ کتا آپ کا؟
kya yeh kutta aapka ?
باپ بیٹے سے
Baap betai sai
نیم حکیم
neem hakeem
آپ کے منہ میں
aap ke mun mein
Urdu Paheliyan
دیکھا ایسا ایک مکان
dekha aisa ek makan
چھوڑا مت تم اس کا ہاتھ
chodo mat tum uska hath
اس کے ہوتے کچھ نہ کھایا
uske hote kuch na khaya
کالے کو جب تائو آئے دیکھو اس کا کام
kaly ko jab tawo aye dkho uska kam
بند آنکھوں نے جو دکھلایا
band ankhon ne jo dikhlaya
نیچے سے جب اوپر جائے
neechy se jab oper jae