Kisan Aur Pari - Article No. 992

Kisan Aur Pari

کسان اور پری - تحریر نمبر 992

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ کسی گاؤں میں ایک کسان رہتا تھا، وہ بہت مہربان تھا۔ ایک دن وہ اپنے کھیتوں میں کام کرنے جا رہا تھا۔ کھیتوں کے راستے میں ایک کنواں پڑتا تھا، وہ بہت پرانا کنواں تھا۔ ایک دن اس نے کنویں سے کسی کی آواز سنی، کوئی مدد کے لئے پکار رہا تھا۔ یہ آواز کسی عورت کی تھی یہ کنواں ایک جادوگر کے قبضے میں تھا۔۔

منگل 28 مارچ 2017

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ کسی گاؤں میں ایک کسان رہتا تھا، وہ بہت مہربان تھا۔ ایک دن وہ اپنے کھیتوں میں کام کرنے جا رہا تھا۔ کھیتوں کے راستے میں ایک کنواں پڑتا تھا، وہ بہت پرانا کنواں تھا۔ ایک دن اس نے کنویں سے کسی کی آواز سنی، کوئی مدد کے لئے پکار رہا تھا۔ یہ آواز کسی عورت کی تھی یہ کنواں ایک جادوگر کے قبضے میں تھا۔ کسان نے سوچا کہ شاید جادوگر عورت کا روپ بدل کر مجھے پھنسانے کی کو شش کر رہا ہے ۔

جب یہ آواز مسلسل تین دن تک آتی رہی تو کسان نے ایک دن کنویں میں جھانک کر دیکھا تو یہ ایک خوبصورت پری تھی جو زنجیروں میں جکڑی ہوئی تھی۔ اس پری نے کسان سے کہا کہ تم میری مدد کرو اور جب تک میں ان زنجیروں میں جکڑی رہوں گی تب تک میرا کوئی جادو نہیں چل سکتا۔ کسان اسی وقت گھر سے رسی لے آیا اور پری کو کنویں سے نکا لا جب پری کنویں سے نکلی تو اس نے اپنی جادو کی چھڑی سے کنویں کو آگ لگا دی اور کنویں کے ساتھ جادوگر بھی مر گیا۔

(جاری ہے)

پری نے کسان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جب کبھی میری مدد کی ضرورت پڑے تو مجھے بلا لینا۔ پری نے کسان کو ایک انگوٹھی دی اور کہا کہ جب تم مجھے بلانا چاہو تو یہ انگوٹھی اپنے ہاتھ میں پہن لینا، میں فوراً وہاں آ جاؤں گی،اس کے بعد پری وہاں سے چلی گئی اور کسان اپنے گھر چلا گیا۔ ایک دن کسان کے کھیتوں میں ایک خوفناک بھیڑیا آ گیا، وہ کسان کو کھانے کے لئے اس کے پاس آنے لگا، کسان بہت گھبرایا ہوا تھا، اچانک اسے پری کی بات یاد آ گئی اور اس نے وہی انگوٹھی نکالی اور اسے اپنے ہاتھ میں پہن لیا، پری وہاں آگئی اور اپنی جادو کی چھڑی سے اس بھیڑئیے کو مار دیا، اس طرح کسان کی جان بچ گئی۔
کسان نے پری کا شکر یہ ادا کیاپری وہاں سے چلی گئی۔پیارے بچو ہمیں بھی ایسے ہی ہر کسی کی بہادری اور دلیری کے ساتھ مدد کرنی چاہئیے۔

Browse More Moral Stories