
Kawwa Aur Sami Ullah - Article No. 998
کوااور سمیع اللہ
ِِ”امی جانی!․․․․․امی جانی! سمیع بھیا مجھے چپس نہیں کھانے دے رہا اور خود کھا رہا ہے“۔چھوٹی مومنہ نے امی جانی سے سمیع کی شکایت کی۔
جمعہ 5 مئی 2017

سمیع اللہ واپس آکر برآمدے کی سیڑھیوں پر بیٹھ گیا،جیسے ہی اسنے دیکھاکہ لان میں کواکچھ چُگ رہاہے توفوراََمومنہ کوبلانے دوڑ گیا ۔
(جاری ہے)
تھوڑی دیر تک وہ دونوں بیٹھے تماشا دیکھتے رہے اور پھر سمیع اللہ بھاگ کر گیا اور روٹی کا ٹکرالے آیا۔اس نے روٹی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کیے اور انہیں لان میں بکھیر دیا، کواان ٹکڑوں کے گرنے سے ڈر کر اڑا اور سیب کے درخت کے اوپر جا کر بیٹھ گیا۔وہاں سے اس نے اپنی تیز نظر سے دیکھا کہ سمیع اللہ نے مزے دار روٹی کے ٹکڑے پھینکے ہیں تو اس کے منہ میں پانی بھر آیا لیکن جلد ہی اسے خیال آیا کے سمیع اللہ اور چھوٹی مومنہ نے اسے پکڑنے کے لیے یہ روٹی کے ٹکڑے نہ پھینکے ہوں۔وہ دونوں پھر چھپ کر خاموشی سے بیٹھ گئے۔کوا پہلے تو دیکھتا رہا لیکن جب وہ دونوں اسے نظر نہ آئے تو وہ خاموشی سے لان میں اُترااور ہوشیاری سے دیکھاکہ کہیں دونوں نے جال تو نہیں بچھایاہوا۔جب وہ مطمئن ہو گیا تو اپنی چونچ میں ایک ٹکڑا دبا کر پھر سے سیب کے درخت کے اوپر جا کر بیٹھ گیا اور اس کے ساتھ ہی ”کائیں کائیں “ کا بے تحاشا شور مچانا شروع کر دیا۔
مومنہ نے کوے کو”کائیں کائیں“ کرتا دیکھا تو سمیع اللہ سے کہنے لگی! بھیا لگتا ہے کوے کو کھانے کے لیے بلی آگئی ہے۔جس کو دیکھ کرکوا شور مچارہا ہے۔سمیع اللہ مومنہ کووہیں بٹھاکر جھٹ سے اپنے کھیلنے والے پستول میں پانی بھر کر لے آیا کہ وہ بلی پرٹھنڈا یخ پانی فائر کرے گا، بلی کو سردی لگے گی تو بھاگ جائے گی۔لیکن جوں ہی وہ واپس آیا اور دیکھا کہ بلی تو کہیں بھی نہیں ہے لیکن کوؤں سے لان بھرا ہوا ہے،تمام کوے روٹی کے مزیدار ٹکڑے کھانے میں مگن ہیں۔وہ اپنی اپنی چونچ میں روٹی کا ٹکڑا دباتے اور سیب اور آڑو کے درخت پر جا کر بیٹھ جاتے اور جب ٹکڑا ختم ہو تا تو وہ دوبارہ سے آکر لے جاتے۔دراصل کوے نے بلی کو دیکھ کر”کائیں کائیں “ کا شور نہیں مچایاتھا بلکہ بہت ساری خوراک دیکھ کر اپنے ساتھی کوؤں کو بھی کھانے کے لیے بلایا تھا اور اب مزے سے سب مل کھارہے تھے۔
سمیع نے سوچا کہ وہ مزیدار آلو کے چپس اور دوسری ڈھیر ساری چیزیں مومنہ سے چھپ کر اکیلے بیٹھ کر کھا لیتا ہے تاکہ اسے نہ دینی پڑیں اور ایک کوا ہے کہ جو اس جیسا انسان بھی نہیں ہے اور اس سے بہت چھوٹا بھی ہے،اپنے جیسے کوؤں کا برابر خیال رکھتا ہے۔اس نے توان کوؤں کو بھی روٹی کو ٹکڑے کھانے کے لیے بلایا جو اس کے بہن بھائی بھی نہیں ہوں گے اور ایک وہ ہے جو اپنی چھوٹی بہن کو بھی کچھ نہیں دیتا۔”کوا کتنا اچھا ہے جو سب کو اپنے ساتھ کھا نے میں شامل کرتا ہے“ اس نے سوچا اور پھر بھاگ کراندر چلا گیا کیونکہ اب اُسے بھی اچھا بننا تھا۔
وہ اپنے کمرے میں گیا اور چھپایا ہوا چپس کا پیکٹ لے کر دوبارہ سے مومنہ کے پاس آکر بیٹھ گیا اور مومنہ کو بھی کھانے کے لیے کہا۔”بھیا اب آپ مجھے کھانے کے لیے چیزیں دیا کرو گے نا،میں بھی آپ کو نوڈلزدوں گی جو امی جانی نے میرے لیے بنائے ہیں۔”مومنہ نے چپس کھاتے ہوئے اس سے پوچھا۔“ہاں بہنا ! اب ہم ہر چیز دونوں مل کر کھایا کریں گے۔تم دیکھ رہی ہو،نا!کوے کس طرح مل جل کے کھارہے ہیں؟اور وہاں!اب ہم روزانہ ان کوؤں کے لیے لان میں روٹی کے ٹکڑے ڈالا کریں گے۔“اس نے لاڈ سے مومنہ کو کہا تو وہ بھی خوشی سے چہکنے لگی۔”ٹھیک ہے بھیا“
بیگم جاوید ان سے کچھ ہی فاصلے پر باورچی خانے کے دروازے میں کھڑی انہیں ہی دیکھ رہی تھیں۔سمیع اللہ اور مومنہ کے درمیان ہونے والی گفتگو بھی وہ سن چکی تھیں اور ساری گفتگو سننے کے بعد انہوں نے سکون کا سانس لیاکیونکہ وہ دونوں بہن بھائی کی وقت بے وقت کی لڑائی اور بے جا ضد سے بہت نالاں تھیں۔انہوں نے دل ہی دل میں کوؤں کو ڈھیر ساری دُعائیں دیں اور مسکراتی ہوئی باورچی خانے میں چلی گئیں۔انہوں نے دونوں کے لیے پیالوں میں گرما گرم نوڈلز ڈالے اور چمچ اور پیالے لے کر برآمدے کی سیڑھیوں پر ان کے پاس آبیٹھیں۔”امی جانی!سمیع بھائی نے مجھے چپس دیئے اب میں بھی سمیع بھیاکو نوڈلز دوں گی۔“مومنہ نے امی جانی کو دیکھا توفوراََکہا۔” جواچھے بچے اپنی ساری چیزوں میں دوسروں کو بھی شامل کرتے ہیں اللہ پاک ان سے خوش ہوجاتے ہیں اور انہیں زیادہ ڈھیرساری چیزیں دیتے ہیں“۔بیگم جاوید نے دونوں بچوں کے ہاتھوں میں پیالے پکڑاتے ہوئے کہا۔” امی جانی!میں تو اب اچھا بچہ بن گیا ہوں اب اللہ پاک مجھ سے خوش ہوجائیں گے نا۔”سمیع اللہ نے کہا تو مومنہ بھی کہنے لگی”امی جانی!میں بھی اچھابچہ ہوں نا۔”ہاں، ہاں آپ دونوں بہت اچھے بچے ہو“وہ کہہ کر مسکراتے ہوئے ان کے پاس سے اٹھ کو واپس باورچی خانے میں آگئیں۔
مزید اخلاقی کہانیاں

محنت کریں کامیابی پائیں
Mehnat Karen Kamyabi Payen

جلد بازی کا انجام
Jald Bazi Ka Injaam

احمد کا گھوڑا
Ahmad Ka Ghora

نوٹ بیتی
Note Beeti

جب ننھا سا تھا
Jab Main Nannha Sa Tha

پریوں کی ملکہ کا دربار
Pariyon Ki Malka Ka Darbaar

منگیتا اور لارینا آخری قسط
Mangita Or Larena - Akhri Qist

دس روپے کا جھوٹ
Ten Rupees Ka Jhoot

جنگلی قبیلہ
Jangli Qabeela

کھانا چور
Khana Chor

بکتر بند جسم کا مالک گینڈا
Baktar Band Jism Ka Malik Gainda

سمجھ آگئی
Samajh Agai
Your Thoughts and Comments
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.