Qabool E Hajj - Article No. 2020

قبولِ حج - تحریر نمبر 2020
ممکن ہے تمہاری اس نیکی سے تمہیں قبولِ حج جتنا ثواب مل جائے
پیر 19 جولائی 2021
غریب سبزی فروش شوکت علی برسوں سے حج پر جانے کی تیاری کر رہا تھا۔اس نے تنکا تنکا جوڑ کر اب اتنی رقم جمع کر لی تھی کہ حج کا خرچ برداشت کر سکتا تھا۔وہ حج پر جانے کے لئے تیار تھا کہ اس نے ایک رات خواب دیکھا کہ وہ خانہ کعبہ کے قریب پہنچ چکا ہے،لیکن جوں ہی وہ خانہ کعبہ کی طرف دوڑ لگاتا ہے تو کعبے کے احاطے کا دروازہ بند ہو جاتا ہے۔یہ خواب اس نے مسلسل دو رات دیکھا۔
گاؤں کے مولوی صاحب خوابوں کی درست تعبیر بتاتے تھے۔اس نے مولوی صاحب سے اس خواب کی تعبیر پوچھی۔
مولوی صاحب نے اس سے پوچھا:”کیا تمہارے پڑوس میں کوئی بیمار ہے؟“
شوکت علی نے ذہن پر زور دے کر کہا:”ہاں،برابر والے گھر میں محمد صدیق کو ہیپاٹائٹس کا مرض ہے۔
(جاری ہے)
بیماری نے شدت اختیار کر لی ہے،وہ شہر کے کسی اسپتال میں علاج کرانا چاہتا ہے،لیکن غربت کی وجہ سے اپنا علاج کروانے سے محروم ہے۔
“مولوی صاحب نے شوکت علی سے کہا:”تمہارا حج تو تمہارے پڑوس میں ہے۔“
شوکت علی بوکھلا گیا کہ مولوی صاحب نے کیا کہا ہے۔اس نے مولوی صاحب سے پوچھا:”میرا حج میرے پڑوس میں کیا مطلب؟“
مولوی صاحب نے شوکت علی کے کندھے پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہا:”بھائی شوکت!تمہارے لیے یہ بہتر ہے کہ تم اپنی جمع کی ہوئی رقم محمد صدیق کو دے دو،تاکہ وہ اپنا علاج کروا لے۔ممکن ہے تمہاری اس نیکی سے تمہیں قبولِ حج جتنا ثواب مل جائے۔“
شوکت علی نے خوش ہوتے ہوئے کہا:”کیا ایسا ممکن ہے؟“
مولوی صاحب نے اوپر اُنگلی اُٹھا کر کہا:”اللہ سے اُمید ہے کہ وہ تمہیں اس نیکی کا حج کے برابر ہی ثواب دے گا۔“
شوکت علی نے خوشی خوشی اپنی جمع کی ہوئی رقم محمد صدیق کو دے دی۔ایک ماہ بعد صدیق ٹھیک ہو کر گھر واپس آگیا۔ایک دن محمد صدیق نے خواب دیکھا کہ کوئی شخص کان میں کہہ رہا ہے کہ اپنے محسن شوکت علی کو بتا دو کہ اس نے جو نیکی تمہارے ساتھ کی اللہ تعالیٰ نے خوش ہو کر اس کا حج قبول کر لیا ہے۔
Browse More Moral Stories

فرض اور عادت
Farz Or Adat

قدرت کا نظام
Qudrat Ka Nizam

بھینس کے بارے میں معلومات
Bhens K Bare Main Malomat

خواہشِ پرواز
Khwahish E Parwaz

درخت کی باتیں
Darakht Ki Baatain

بادشاہ کی پُر اسرار بیماری
Badshah Ki Purisrar Bimari
Urdu Jokes
اداسی کی وجہ
udasi ki wajah
مریض ڈاکٹر سے
mareez doctor se
ایک شخص
Aik shakhs
باپ بیٹے سے
Baap bete se
دماغ کا کینسر
dimag ka cancer
ڈاکڑ مریض سے
dr mareez se
Urdu Paheliyan
منہ ہے چھوٹا بڑی ہے بات
munh hai chota badi hai baat
اس رانی کے کیا ہی کہنے
us rani ke kya hai kehne
شکل و صورت میں ہے جیسا
shakl o sourat me he jesa
یک تلوار سی ہے دو دھاری
aik talwar si hy do dhari
بھاگا بھاگا نیچے جائے
bhaga bhaga neeche jaye
کالا گھر سے جاتا دیکھا
kala ghar se jate dekha