Satane Ka Anjaam - Article No. 2320

ستانے کا انجام - تحریر نمبر 2320
زاہد اُس نابینا کی طرح لاٹھی لے کر چلتا ہے اور اُس نابینا کو تلاش کرتا ہے کہ وہ اُسے معاف کر دے
منگل 2 اگست 2022
ہمارے گھر کے قریب ہی ایک حلوائی کی دکان تھی۔ایک نابینا اُس دکان کے سامنے سے گزرا کرتا تھا۔حلوائی کا اکلوتا بیٹا زاہد جو پڑھائی میں نکما اور نالائق تھا،بہت شرارتی تھا۔وہ روزانہ اُس نابینا کو تنگ کرتا اور اُس پر طرح طرح کی آوازیں کستا۔بیچارا نابینا زاہد کے ستانے کے باوجود خاموشی سے وہاں سے گزر جاتا۔میں نے زاہد کو ایسی حرکتیں کرنے سے منع کیا تو اُس نے کہا کہ معظم!مجھے اس نابینا کو ستا کر بڑا مزا آتا ہے۔اُس کے والدین بھی اُسے بہت سمجھاتے مگر اُس پر کوئی اثر نہ ہوتا۔
ایک دن نجانے زاہد کے ذہن میں کیا خیال آیا کہ وہ کیلوں کے چند چھلکے اُٹھا لایا۔اُس نے جب دیکھا کہ وہ نابینا اس کی دکان کی طرف آ رہا ہے تو اُس نے کیلے کے چھلکے گلی کی نکڑ پر بکھیر دیئے۔
(جاری ہے)
کچھ عرصہ بعد زاہد کے والد کا انتقال ہو گیا۔اب زاہد اپنے والد کی جگہ دکان پر بیٹھنے لگا۔نابینا بھی کہیں چلا گیا تھا یا اُس نے یہ راستہ چھوڑ دیا تھا۔
ایک دن زاہد دکان پر بیٹھا ایک بڑے کڑاہے میں دودھ اُبال رہا تھا کہ ایک گاہک آیا،اُس نے زاہد سے دو کلو برفی مانگی۔زاہد نے دو کلو برفی تول کر ڈبے میں ڈالی۔وہ ڈبہ اُس گاہک کو دینے لگا تو اچانک ڈبہ اس کے ہاتھ سے چھوٹ کر گھولتے ہوئے دودھ میں جا گرا۔ڈبہ گرنے سے دودھ کے گرم گرم چھینٹے زاہد کے چہرے اور آنکھوں پر پڑے جس کی وجہ سے وہ چلانے لگا کہ ہائے!میں مر گیا۔میری آنکھوں کو کیا ہو گیا ہے؟لوگ فوراً اُسے ہسپتال میں لے گئے۔وہاں اُس کا علاج ٹھیک طرح سے نہ ہو سکا اور اس کی وجہ سے اُس کی دونوں آنکھیں ضائع ہو گئیں۔اس کے علاوہ اُس کے چہرے پر جلنے کی وجہ سے خاصے دھبے بھی پڑ گئے تھے۔اپنی اس حالت کو محسوس کرکے وہ بہت رویا کرتا اور اللہ پاک سے اپنی غلطیوں کی معافی مانگتا رہتا۔
مگر اب کچھ بھی نہیں ہو سکتا تھا۔اب زاہد اُس نابینا کی طرح لاٹھی لے کر چلتا ہے اور اُس نابینا کو تلاش کرتا ہے کہ وہ اُسے معاف کر دے۔اُسے جو بھی آدمی راستے میں ملتا ہے تو اُسے یہ نصیحت کرتا ہے کہ کبھی بھی کسی نابینا کو تنگ نہ کرنا اور نہ کسی کا دل دکھانا۔
دوستو!آپ سے درخواست ہے کہ کوئی لولا لنگڑا‘بہرہ اور اندھا ہے،تو کبھی اُس کا مذاق نہ اُڑاؤ اور نہ تنگ کرو ورنہ انجام آپ کے سامنے ہے۔
Browse More Moral Stories

سبز اور زیتونی۔۔۔کچھوے زندگی کی دوڑ ہار رہے ہیں
Sabz Aur Zeetoni - Kachwe Zindagi Ki Dour Har Rahe Hain

زبان کا زخم
Zaban Ka Zakham

دوست وہ جو مصیبت میں کام آئے
Dost Woh Jo Musibat Mein Kaam Aaye

وفادار سادھو
Wafadar Saadhu

جگنو کی دستک (آخری حصہ)
Jugnu Ki Dastak - Aakhri Hissa

چونی کی برکت
Chawani Ki Barkat
Urdu Jokes
ماہر نفسیات
Mahir e Nafsiyat
ہوٹل
Hotel
گاہک ویٹر سے
gahak waiter se
تم کب پیدا ہوئے تھے؟
tum kab peda hue they ?
ایک غیر ملکی پاکستان میں
aik ghair mulki Pakistan mein
استاد شاگرد سے
Ustaad shagird se
Urdu Paheliyan
اک بڈھے کے سر پر آگ
ek budhe ke sar par aag
جوں جوں آگے قدم بڑھائے
jo jo agy qadam barhao
کام میں ہے گراس کو لانا
kaam me he agar usko lana
گلا تو ہے سر ساتھ نہیں ہے
gala tu hy sar sath nahi he
گوڑا چٹا چاندی جیسا
gora chitta chandi jaisa
چیز میں ہے اک بالکل بے جان
cheez me hai ek bilkul bejan