Al Quran android application

القرآن ۔ ترجمے اور تلاوت کے لیے بہترین اینڈروئیڈ ایپلی کیشن

Al Quran Android Application

القرآن  اینڈروئیڈ ایپلی کیشن ترجمے اور تلاوت کے حوالے سے  ایک انتہائی زبردست ایپلی کیشن ہے۔اس ایپلی کیشن میں قریباً 70 مشہور قراء  کی آوازوں میں تلاوت  کلام پاک کو  آن لائن سننے کے ساتھ ساتھ ڈاؤن لوڈ  کرنے کی سہولت بھی ہے۔

ایپلی کیشن میں قریباً 45 زبانوں میں 110 کے قریب ترجمے اور تفاسیر موجود ہیں۔ اردو کے حوالے سے اس ایپلی  کیشن میں احمد رضا خان، طاہر القادری، ابواعلی مودودی، محمد حسین نجفی، محمد جونا گڑھی، علامہ جوادی، جالندھری اور احمد علی کے تراجم شامل ہیں۔

ایپلی کیشن کی بہترین خصوصیت یہ ہے کہ ایک ہی وقت میں ایک سے زیادہ زبانوں کے بہت سے تراجم یا تفاسیر  کو منتخب کیا جا سکتا ہے، جس سے صارفین  ایک ہی آیت کے مختلف تراجم کے درمیان فرق کو دیکھ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

صارفین تراجم کی ترتیب کو  تبدیل بھی  کر سکتے ہیں۔

صارفین ٹرانسلیشن کی ٹیب پر کلک کر کے ترجمے کے ساتھ نظر آنے والے نقطوں کے نشان پر انگلی سے ترجمے کو اوپر نیچے ڈریگ کر سکتے ہیں، صارفین یہاں پر جس ترجمے کو ڈریگ کر کے اوپر رکھیں گے، اسی مترجم کا ترجمہ سب سے اوپر نظر آئے گا۔

اس ایپلی کیشن میں عربی متن کے لیے 4 منفرد فونٹس شامل کیے گئے ہیں۔ صارفین اپنی مرضی کے فونٹ میں عربی متن کو دیکھ سکتےہیں۔
ایپلی کیشن میں ایک سرچ باکس بھی ہے جس سے صارفین سرعت کے ساتھ سورۃ، تفسیر یا اپنے نوٹس تلاش کر سکتا ہے۔
اسی سرچ باکس سے صارفین عربی متن اور ترجمے کےمتن میں بھی سرچ کر سکتےہیں۔
ہر آیت کےنیچے خالی باکس میں صارفین نوٹس بھی لے سکتے ہیں۔ صارفین اپنے نوٹس کو  سرچ باکس سے تلاش کر سکتے  ہیں اور ان کا بیک اپ لینے کے بعد امپورٹ بھی کر سکتے ہیں۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras