Android has 1 Billion Active users

اینڈرائیڈ، دنیا کا مشہور ترین آپریٹنگ سسٹم

Android Has 1 Billion Active Users

گوگل کے اعداد و شمار کے مطابق اینڈرائیڈ دنیا کا مشہور ترین موبائل آپریٹنگ سسٹم بننے والا ہے۔ اس سال ایک ارب سے زائدافراد اپنے موبائل فون اور ٹیبلٹس میں اینڈرائیڈ اپریٹنگ سسٹم استعمال کر رہے ہوں گے۔ جبکہ ایک تحقیقی کمپنی کے مطابق گوگل کا مشہور ترین اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم اب تک 2ارب سے زائد موبائل فون اور ٹیبلٹس میں انسٹال کرکے فروخت کیا جا چکا ہے۔

ایک ارب ڈیوائسزمیں اینڈرائیڈ کی موجودگی اسے دنیا کا مقبول ترین آپریٹنگ سسٹم بنا دے گی ۔ اس سے قبل کسی موبائل فون، کمپیوٹر اور ٹیبلٹ آپریٹنگ سسٹم نے یہ ہدف عبور نہیں کیا۔

دوسرے نمبر پر ’’ونڈوز ‘‘آپریٹنگ سسٹم ہے، جسکے استعمال کرنے والوں کی تعداد تقریباََ 36کروڑ اور تیسرے نمبر پر ایپل کے آپریٹنگ سسٹم ’’میک ‘‘ اور ’’آئی او ایس‘‘ ہیں جنکے استعمال کرنے والوں کی تعداد 34.4کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔

(جاری ہے)

تحقیق کے مطابق اینڈرائیڈ کی اس کامیابی کی وجہ اسکے کم قیمت موبائل فون ہیں، اسکے علاوہ گوگل کسی کمپنی کو اینڈرائیڈ کا آپریٹنگ سسٹم انسٹال کرنے سے منع نہیں کرتا۔ اپیل آئی او ایس کی کم فروخت کی بنیادی وجہ اسکی قیمت اور اپیل کی اپنی اجارہ داری ہے۔

جسکی وجہ سے یہ آپریٹنگ سسٹم کوئی اور کمپنی اپنے موبائل فونزمیں استعمال نہیں کر سکتی۔ آخر میں بلیک بیری کا نمبر ہے، جسکے استعمال کنندگان کی تعداد2.5کروڑ سے کم ہو کر ڈیڑھ کروڑ تک جا پہنچی ہے۔

اینڈرائیڈ کے ایک ارب صارفین

    پاکستان میں اینڈرائیڈ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں بھی کافی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جسکی بنیادی وجہ مقامی موبائل فون کمپنیوں کی کم قیمت اور چائنہ موبائل کی کھلے عام فروخت ہے۔

    پاکستانی صارفین کی ایک بڑی تعداد ایپل کے فون خرید نے سے کتراتی ہے، جسکی وجہ انکی قیمت اور مقامی گارنٹی کا نہ ہونا ہے۔ اگر ایپل مقامی طور پر پاکستان میں موبائل فون اپنے ڈسٹری بیوٹرز کے ذریعے فروخت کرے تو یقیناًصارفین کی ایک بڑی تعداد اسے خریدنے میں دلچسپی ظاہر کرے گی۔

    Browse More News

    Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

    ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

    Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

    Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

    کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

    Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

    Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

    شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

    Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

    LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

    ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

    LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

    Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

    میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

    Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

    Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

    ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

    Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

    LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

    ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

    LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

    Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

    ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

    Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras