Apps To Record Your Android Phone Screen

سکرین ریکارڈنگ کے لیے اینڈروئیڈ ایپلی کیشن

Apps To Record Your Android Phone Screen

آج کل سمارٹ فون میں سکرین شاٹ لینا اور سکرین کی ریکارڈنگ کرنا کافی عام ہے۔اینڈروئیڈ کے نئے ورژنز میں تو سکرین ریکارڈنگ کا فیچر بلٹ ان ہوتا ہے مگر پرانے ورژنز میں ایسا کچھ نہیں۔ تاہم جس طرح کمپیوٹرز کے لیے سکرین ریکارڈنگ سافٹ وئیرز ہیں، ویسے ہی اینڈروئیڈ کے لیے بھی بہت سی سکرین ریکارڈنگ ایپلی کیشنز ہیں، جن میں سے بعض تو اینڈروئیڈ کے بلٹ ان فیچر سے زیادہ بہتر کام کرتی ہیں۔

ذیل میں سکرین ریکارڈنگ کے لیے چند بہترین ایپلی کیشنز کے نام دئیے جا رہے ہیں۔

اے زیڈ سکرین ریکارڈر(AZ Screen Recorder)
یہ ایپلی کیشن اینڈروئیڈ لولی پاپ اور اس کے بعد کے ورژن کے لیے ڈیزائن کی گئ ہے۔ صارفین اس ایپلی کیشن سے بغیر واٹر مارک یا اشتہارات کے لامحدود ویڈیو ریکارڈ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

پلے سٹور سے اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ایلوس سکرین ریکارڈ(Ilos Screen Recorder)

یہ ایپلی کیشن بھی اینڈروئیڈ لولی پاپ اور بعد کے ورژنز کے لیے ہے۔
اس کے بیسک ورژن میں سادہ فنکشنز کو اشتہارات، ٹائم کی حد اور واٹر مارک کی پابندی کے بغیر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس ایپ میں مائیکروفون کے ذریعے آڈیو بھی ریکارڈ کی جا سکتی۔ اس کا ایک ایڈوانس پروفیشنل ورژن بھی ہے، جسے ادائیگی کے بعد استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

شوو(Shou)
اس ایپلی کیشن کو گیم کھیلنے والے شائقین کو مد نظر رکھ کر بنایا گیا ہے۔
یہ ایپلی کیشن بھی اینڈروئیڈ لولی پاپ اور بعد کے ورژنز کے لیے ہے۔
اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ٹیلی سائن(Telecine)

یہ ایپلی کیشن بھی اینڈروئیڈ 5.0 اور ابعد کے ورژن کے لیے ہے۔
یہ ایپلی کیشن اوپن سورس بھی ہے۔ اس سادہ ترین ایپلی کیشن میں ویڈیو پر واٹر مارک بھی نہیں بنتا۔ اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

موبی زن(Mobizen)
موبی زن اینڈروئیڈ کٹ کیٹ اور اس سے پہلے کے ورژنز کے لیے ہے۔
اس مفت ایپلی کیشن میں وہ بہت سے فیچرز تو نہیں جو دوسری ایپلی کیشنز میں ہیں تاہم اس سے آپ اپنے کمپیوٹر کی مدد سے میسیجز بھیج سکتے ہیں، فائلیں ٹرانسفر کر سکتے ہیں اورموبائل کیمرے کو اپنی کمپیوٹر سکرین پر سٹریم بھی کر سکتے ہیں۔

پلے سٹور سے اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
اس ایپلی کیشن کا ایک ورژن سام سنگ کے سمارٹ فونز کے لیے بھی ہے، جسے یہاں کلک کر کے ڈاؤن لوڈ کیاجا سکتا ہے۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras