ASUS unveils its first Chrome OS tablet

اسوس نے پہلا کروم او ایس ٹیبلٹ متعارف کرا دیا

ASUS Unveils Its First Chrome OS Tablet
اسوس نے اپنی کروم او ایس لائن اپ میں چار نئی ڈیوائسز کا اضافہ کیا ہے۔ان میں کروم او ایس پر مشتمل پہلا ٹیبلٹ بھی ہے۔کروم او ایس کی دوسری ڈیوائسز کی طرح یہ  بھی کلاس روم میں استعمال کے لیے بنائی گئی ہیں۔
ٹیبلٹ ماڈل CT100 چھوٹے بچوں کے لیے بنایا گیا ہے اور اس کی چیسیز موٹی ربڑ کی ہے۔
اس ٹیبلٹ کا ڈسپلے 9.7 انچ کیو ایکس جی اے ہے۔ ٹیبلٹ میں کروم بکس کے لیے بنایا گیا ہیکسا کور او پی آئی پراسیسر، 4 جی بی ریم اور 32 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔
اسوس نے سی 213 کی جانشین کروم بک فلپ 214 (Chromebook Flip C214) بھی متعارف کرائی ہے۔
اس کا ایکسٹیرئیر تھوڑا کھردرا ہے اور اس میں لگے قبضے اسے 360 ڈگری تک گھومنے میں مدد دیتے ہیں۔ یعنی اسے آپ لیپ ٹاپ یا ٹیبلٹ دونوں طرح استعمال کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اسوس نے اپنا ورلڈ ویو کیمرہ اس کے نیچے دائیں کونے پر رکھا ہے۔ اس میں انٹل این 4000 یا 4100 سیلیرون پراسیسر، 4 جی بی ریم اور 32 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے، جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ یا USB Type-A پورٹ سے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔


بقیہ دونوں ڈیوائسز لیپ ٹاپس ہیں، جن میں لگے قبضوں سے یہ 180 ڈگری تک کھل جاتے ہیں۔ یعنی یہ لیپ ٹاپ بالکل ہموار ہو سکتے ہیں، جس سے کئی طلبا مل کر بھی کام کر سکتے ہیں۔ ان میں سے ایک ڈیوائس سی 204 کا ڈسپلے 11.6 انچ ایچ ڈی ہے جبکہ دوسری سی 403 میں 14 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ہے۔
دونوں ماڈلز میں ہی 4 جی بی ریم، 32 جی بی سٹوریج، یو ایس بی ٹائپ-سی، ٹآئپ-اے پورٹس اور مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ ہے۔ سی 204میں تو انٹل کا ڈوئل کور سیلیرون پراسیسر ہوگا لیکن اسوس نے سی 403 کے پراسیسر کے بارے میں نہیں بتایا، ہو سکتا ہے کہ اس میں بھی ڈوئل کور پراسیسر ہی ہو۔
دونوں ڈیوائسز کو آنے والے مہینوں میں جاری کیا جائے گا لیکن سی ای ایس 2019 میں ان کے بارے میں مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras