Best Smartphones of 2013

2013ء کے بہترین سمارٹ فونز

Best Smartphones Of 2013

شہباز سعید آسی

یوں تو سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں نت نئی ایجادات و اختراعات سامنے آتی رہتی ہیں ۔ کمپیوٹر اور تمام ڈیوائسزجو کمیونیکشن کا آسان ترین ذریعہ ہیں گلوبل ولیج سے جڑنے کیلئے تاروں کے جھنجٹ سے بھی آزاد ہوچکی ہیں۔

مگر 2013ء کے دوران جن ٹیکنالوجیز نے تیزی سے ترقی کی ہے وہ آنے والے وقت کی سمت متعین کریں گی۔ ان میں سے چند ایک یہ ہیں۔

آئی فو ن فائیو ایس اور فائیو سی
امریکی کمپنی ایپل کے مشہور زمانہ سمارٹ فون آئی فون کے نئے ماڈلز کی فروخت 20 ستمبر سے شروع ہو ئی۔
اس بار خریداروں میں وہ جوش وخروش نظر آ یاجو ماضی میں دیکھا جاتاتھا۔ آئی فون کے نئے ماڈلز کو آئی فون فائیو ایس اور آئی فون فائیو سی کا نام دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ان دونوں ماڈلز کو رواں سال ایپل کی جانب سے ایک خصوصی تقریب میں متعارف کرایا گیا ۔

ایپل کمپنی کے بانی سربراہ اسٹیو جابز کی دو برس قبل وفات کے بعد سے یہ بات دنیا بھر کے ماہرین کے لیے تحفظات کا باعث بنی ہوئی تھی کہ یہ کمپنی شاید اختراع اور جدت کا وہ تسلسل برقرار نہیں رکھ سکے گی جو اسٹیو جابز کی زندگی میں اس کمپنی کا خاصا رہا ہے۔
نئے متعارف کرائے گئے دونوں ماڈلز کا ڈیزائن ہو بہو موجودہ ماڈل یعنی آئی فون فائیو کی طرح کا ہے۔ فائیو سی متعارف کرانے کا مقصد دراصل دیگر حریف کمپنیوں مثلأ سام سنگ اور ایچ ٹی سی وغیرہ کے گوگل اینڈرائڈ سسٹم کے حامل نسبتأ سستے اسمارٹ فونز کا مقابلہ کرنا ہے۔
خاص طور پر بھارت اور چین جیسی تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشتوں والے ممالک میں جہاں سمارٹ فونز کی روز بروز مانگ میں اضافہ ہو رہا ہو۔آئی فون کے نئے ماڈل میں فنگر پرنٹ سینسر بھی نصب کیا گیا ، اس فیچر کی بدولت یہ فون نہ صرف اپنے مالک کے فنگر پرنٹس پہچان کر ان لاک ہو جائے گا بلکہ اسے بعد ازاں کئی دیگر ایپلیکیشنز کے لیے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔
ٹیکنالوجی سے متعلق ویب سائٹ News BGR کے مطابق نئے آئی فون میں فنگر پرنٹ سینسر لگائے جانے پر بہت مثبت جائزے سامنے آئے ہیں ۔

آئی فو ن فائیو ایس اور فائیو سی

    سونی ایکس پیریا
    برلن میں ستمبر کے مہینے سونی کمپنی نے اپنا جدید ترین واٹر پروف سمارٹ فون xperia z1کی رونمائی کی۔

    اگرچہ بنیادی طور پر یہ ایک اینڈروئیڈ فون ہے تاہم اس میں زیادہ تر ایسی خصوصیات موجود ہیں جو اسے انتہائی خوبیوں والے ڈیجیٹل کیمرے کا روپ دیتی ہے۔ اس سلسلے میں سونی کمپنی نے فوٹو گرافی کی مارکیٹ میں اپنی مہارت سے پورا پورا فائدہ اٹھایا ہے۔
    ایکسپریا زیڈ ون میں ایک 20.1میگا پکسل کیمرا جبکہ ایک Gلینس بھی لگا ہوا ہے جس سے صاف واضح اور انتہائی رنگین تصاویر اتاری جا سکتی ہیں۔ اس میں ایک نیا فیچر سوشل لائف کا بھی ہے جس کے ذریعہ صارف فون پر اپنے ریکارڈ شدہ ویڈیوز اور تصاویر کو ہاتھ کے ہاتھ فیس بک پر بھیج سکتا ہیں اور دوستوں کے تبصرے بھی ملا خطہ کر سکتے ہیں۔
    ا س فون نا کیمرے میں کیمرے نما فون میں ایک ایل ای ڈی فلیش بھی لگی ہے۔ اس کی ڈسپلے سکرین پانچ اینچ سائز کی ہے اور بیٹری300mahکی ہے جو کارکردگی کو بہتر بناتی ہے۔ یہ ہینڈ سیٹ سونی کی موجودہxperiaرینج کے واٹر پروف فونز سیریل کا ایک تسلسل ہے۔
    اس میں ایک کوال کوم سنیپ ڈاکن800پروسیسر بمع2.2GHZکواڈکور سی پی یو ون کا ٹائم شفٹ فیچر دو سکینڈ میں 61تصاویر اتار سکتا ہے یعنی شٹردبانے سے ایک سکینڈ پہلے اور ایک سیکنڈ بعد کے دوران اسطرح آپ بہترین تصاویر کے انتخاب کیلئے آگے پیچھے اسکرول کر سکتے ہیں۔
    سونی نے اس کے ساتھ الگ ہو جانے والے کیمرا لینس کے بارے میں بتایا ہے کہ سائبر شاٹ لینزز کسی بھی ایسے سمارٹ فون کے ساتھ جڑ سکتے ہیں جواینڈروئڈ یا آئی او ایس پر چل رہے ہوں۔ ان لینس کی چوڑائی54اور75ملی میٹر ہے۔ اگرچہ یہ لینس محسوس ہوتے ہیں لیکن اپنی حیثیت میں مکمل کیمرے ہیں۔
    سونی کا کہنا ہے کہ ان لینس کے ذریعہ ہر اس شخص کا خواب پورا ہو ا ہے جو اپنے سمارٹ فون کوعزیز رکھتا ہے لیکن اس سے ایسی تصویر کھینچنا چاہتا ہے جو کسی بہترین کیمرے سے اتاری گئی محوس ہو۔

    سونی ایکس پیریا

      ایچ ٹی سی ون
      لندن کے ایک معروف میگزین موبائل چوائس نے ’’ایچ ٹی سی ون‘‘ کورواں برس کیلئے صارفین کی پہلی پسند ظاہر کیا ہے اور اسے موبائل چوائس میگزین فون آف دا ائیرقرار دیا ۔

      HTC موبائل فون سمارٹ فون ٹیکنالوجی میں اپنے سخت حریف ایپل اور سام سنگ کو شکست دیتے ہوئے 'فون آف دا ائیر ' کا ایوارڈ جیتا۔ میگزین کے مطابق، سنٹرل لندن میں موبائل چوائس کنزیومر ایوارڈ کی ایک پر وقار تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں ٹاپ موبائل ہینڈ سیٹ کی مختلف کیٹیگریز میں نامزدگیوں کا انتخاب قارئین کے ووٹوں کے ذریعے کیا گیا تھا۔
      موبائل چوائس کا رواں برس فون آف دا ائیر کا ایوارڈ ایچ ٹی سی ون نے حاصل کیا، جبکہ اس ایوارڈ کی دیگر نامزدگیوں میں ایپل آئی فون5، سام سنگ گلیکسیs4 ، سونی xperia Z اور نوکیا لومیا 925 بھی شامل تھے۔ ایچ ٹی سی ون نیموبائل چوائس ایوارڈ سال 2013 ء کے لیے بیسٹ ڈیزائن سمارٹ فون آف دا ائیر اور بیسٹ ویڈیو فون آف دا ائیر کی کیٹیگری میں بھی ایوارڈ حاصل کیا جبکہ گزشتہ برس صارفین نے مجموعی طور پر سام سنگ s3 کو اپنا پسندیدہ فون قرار دیا تھا۔
      بہترین ملٹی میڈیا فون آف دا ائیر کے لیے نامزد آئی فون فائیو کو سام سنگ گلیکسی نوٹ 2 نے ہرا دیا۔ بہترین کیمرہ فون کی نامزدگیوں میں سونی Xperia Z\' نے آئی فون فائیو، ایچ ٹی سی ون کو شکست دی۔ ٹیبلیٹ آف دا ائیر کا ایوارڈ بھی 'سونی xperia ٹیبلیٹ زیڈ 'نے جیتا۔ بہترین ویلیو فون آف دا ائیر کا ایوارڈ نوکیا لومیا 620 'نے حاصل کیا۔ موبائل چوائس میگزین ایوارڈ کے بیسٹ انوویٹیو ڈیوائس آف دا ائیر ' کے لیے ججز نے سامسنگ s4 ' کو منتخب کیا۔

      ایج ٹی سی ون

        Browse More News

        Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

        ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

        Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

        Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

        کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

        Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

        Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

        شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

        Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

        LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

        ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

        LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

        Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

        میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

        Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

        Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

        ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

        Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

        LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

        ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

        LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

        Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

        ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

        Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras