BitTorrent new IM app Bleep

بٹ ٹورنٹ کا نیا انسٹنٹ میسنجر بلیپ

BitTorrent New IM App Bleep

پرائیویسی اور سیکورٹی دو ایسی چیزیں ہیں  جو آج کل کے موبائل میں مفتود ہو تی جا رہی ہیں۔ ہم اپنے موبائل کو لاکھ حفاظت سے رکھیں مگر گورنمنٹ ایجنسی چاہیں تو ہمارا ڈیٹا موبائل کمپنیوں سے ہی نکلوا لیں۔ پچھلے دنوں ہی خبر آئی تھی کہ این ایس اے نے پاکستان کی ٹیلی کام کمپنیز سے ساڑھے پانچ کروڑ کالز کا ڈیٹا حاصل کیا تھا(تفصیلات اس صفحے پر)
بٹ ٹورنٹ نے اگست میں اعلان کیا تھا کہ وہ ایک کرپٹو میسیجنگ سروس شروع کر ے گا۔

اب بٹ ٹورنٹ نےاینڈریوڈ اور دوسرے پلیٹ فارمز کے لیے بلیپ (Bleep) ایپلی کیشن جاری کر دی ہے۔
بٹ ٹورنٹ کا دعویٰ  ہے کہ اینڈریوڈ، آئی او ایس، ونڈوز اور ایکس او ایس کے لیے بلیپ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)


بلیپ کا یہ بھی دعویٰ  ہے کہ اس کی کلاؤڈ سٹوریج پر کوئی بھی ڈیٹا محفوظ نہیں ہوتا بلکہ یہ دونوں ڈیوائس کے درمیان ہوتا ہے۔ اس لیے کلاؤڈ سے تو کوئی بھی ڈیٹا تک رسائی حاصل نہیں کر سکتا۔ تصاویر وغیرہ بھی ایک key کے ساتھ انکرپٹ کی جاتی ہیں جو صارفین کے درمیان ہوتی ہے۔
ایپل کے آئی میسنجر کی اس وجہ سے تعریف کی جاتی ہے کہ وہ بھی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن فراہم کرتا ہے، تاہم بلیپ اس سے اس لحاظ سے بہتر ہے کہ اس میں ڈیٹا پیئر ٹو پیئر شیئرہوتا ہے نہ کہ کلاؤڈ سٹوریج میں ۔
بلیپ میں کچھ فیچر دوسری میسجنگ سروس سے بھی  لیے گئے ہیں جیسے سنیپ چیٹ کی طرز پر وسپر(Whisper) موڈ کی مدد سے تصاویر اور پیغامات دیکھنے جانے کے 25 سیکنڈ بعد غائب ہو جاتے ہیں۔
صارفین آرام سے وسپر موڈ اور نارمل موڈ میں سوئچ کر سکتے ہیں۔ اگر کوئی پیغامات کا سکرین شاٹ لینا چاہے تب بھی ایپلی کیشن اسے روک دیتی ہے۔ اگرچہ ویڈیو کیمرے  سے سکرین کی ریکارڈنگ کی جا سکتی ہے  مگر پھر بھی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے حوالے سے بلیپ بہترین ایپلی کیشن ہے۔ بلیپ  میں وی او آئی پی کالز کی  بھی سہولت ہے اور سائن اپ کرنا اتنا آسان جیسے نک نیم کا انتخاب کرنا۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras