Block spam text with the new Truemessenger app

ٹرو کالرکے بعد پیش ہے ٹرو میسنجر

Block Spam Text With The New Truemessenger App

ٹروکالر ایپلی کیشن سے کون واقف نہیں۔ ٹروکالر کی مدد سے کسی بھی نمبر سے آنے والی کال کے بارے میں پتہ چل جاتا ہے کہ کال کون کر رہا ہے۔ٹرو کالر کے ڈیٹا بیس میں کروڑوں فون نمبر محفوظ ہیں، جیسے ہی کہیں سے کال آتی ہے، ٹرو کالر ایپلی کیشن اپنے ڈیٹا بیس سے چیک کر کے کال کرنے والے کا نام ظاہر کر دیتا ہے۔


اب یہ ایپلی کیشن ایس ایم ایس کے لیے بھی دستیاب ہے۔ ایس ایم ایس کے لیے یہ ٹرومیسنجر (True Messenger) کے نام سے دستیاب ہے۔اس ایپلی کیشن سے غیر محفوظ شدہ نمبروں سے آنے والے پیغامات کے بارے میں بھی پتہ چل جاتا ہے کہ کس کا ایس ایم ایس ہے۔
اس ایپلی کیشن سے سپام ایس ایم ایس بلاک کیے جا سکتے ہیں، ایپلی کیشن کے ڈیٹا بیس میں سپام نمبر بھی شامل ہیں۔ اُن نمبروں سے آنے والے ایس ایم ایس خودبخود بھی بلاک ہو جاتےہیں۔

(جاری ہے)


ٹرو میسنجر بلاک کیے ہوئے ایس ایم ایس کو ایک فولڈر میں منتقل کر دیتا ہے، اس لیے اس بات کا احتمال نہیں کہ آپ کو کوئی اہم ایس ایم ایس نہ ملے۔

صارفین کے لیے ایک سہولت یہ بھی ہے کہ وہ اپنی مرضی سے الفاظ، ملک کے کوڈ یا مخصوص نمبروں پر مشتمل ایس ایم ایس کو بلاک کرنے کا فلٹر بنا سکتے ہیں۔
یار رہے کہ ٹرو کالر پر سب سے بڑا اعتراض یہ کیا جاتا ہے کہ یہ اپنے صارفین کے رابطہ نمبروں کو اپنے سرورز پر محفوظ کر کے اپنا ڈیٹا بیس بڑھا رہا ہے، اس لیے جب بھی ٹروکالر یا ٹرو میسنجر رابطہ نمبر ظاہر کرتے ہیں، وہ اس شکل میں ہوتا ہے جیسے اکثر صارفین اپنے موبائل میں یادداشت کے لیے محفوظ کرتے ہیں۔

اینڈریوڈ صارفین اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں


Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras