Chairman PTA Ki Saudi Telecome Companiyoon Ko 3G Auction Main Hissa Lene Ki Dawat

چئیرمین پی ٹی اے کی سعودی ٹیلی کام کمپنیوں کو تھری جی آکشن میں حصہ لینے کی دعوت

Chairman PTA Ki Saudi Telecome Companiyoon Ko 3G Auction Main Hissa Lene Ki Dawat

پاکستان نے سعودی ٹیلی کام کمپنیوں کو تھری جی آکشن میں حصہ لینے کی دعوت دیدی ہے ، یہ بات پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) کے سربراہ ڈاکٹر سید اسماعیل شاہ نے اپنے مختصر اور اہم دورہ سعودی عرب کے موقع پر سعودی ٹیلی کام کارپوریشن کے سربراہ عبدالعزیز اے السوغیری سے ملاقات کے دوران کہی ، جو کہ ایس ٹی سی کے چیئرمین آف بورڈ بھی ہیں ۔

ملاقات میں ریاض میں پاکستانی سفارتخانے کے کمرشل اتاشی وسیم حیات باجوہ بھی ان کے ہمراہ تھے اس اہم ملاقات میں ڈاکٹر سید اسماعیل شاہ نے سعودی ٹیلی کام کمپنیوں اور اداروں کو پاکستان میں آئندہ تھری جی بولی میں حصہ لینے کی دعوت دی ۔

ڈاکٹر شاہ نے مواقعوں کو ا جاگر کرتے ہوئے اس بات کا ذکر کیا کہ پاکستان ایک ایسی مارکیٹ ہے جہاں ڈیٹا ٹیپ نہیں ہوتا دو فیصد سے بھی کم عمل دخل سے تھری جی سپیکٹرم حاصل کرنے والی نئی کمپنیاں فائدہ اٹھا سکتی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی حکومت 1900/2100MHZ رینج میں آکشنز سپیکٹرم کیلئے نہ صرف غور کررہی ہے بلکہ ملک میں ایل ٹی ای کے قیام کیلئے 1800MHZ بینڈ پر بھی غور ہورہا ہے اس طرح یہ سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی پرکشش آپشن ہے۔

(جاری ہے)

اپنے سعودی ہم منصب کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر شاہ نے بتایا کہ پاکستان کا موبائل شعبہ کامیابی کی ایک مثال ہے سیلولر موبائل صارفین کی تعداد 129ملین کی حد سے اوپر جا چکی ہے اور ملک کی مجموعی ٹیلی کثافت تقریباً 75فیصد کے قریب ہے ۔

سمارٹ فون کے وسیع پیمانے پر استعمال سے تھری جی اور ایل ٹی ای سروسز سے آغازکے نتیجے میں پاکستان میں براڈ بینڈ میں نمایاں اضافہ متوقع ہے ۔

ایس ٹی اے بورڈ کے چیئرمین السوغیر نے آئندہ بولی میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا اور اعتراف کیا کہ پاکستان میں مواقعوں کے حوالے سے دیئے جانے والے اعدادوشمار انتہائی پرکشش ہیں انہوں نے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور پی ٹی اے کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras