Dell's Latitude 9510 is a business laptop with 5G and AI smarts

ڈیل کا Latitude 9510 فائیو جی اور مصنوعی ذہانت کے فیچر کے ساتھ ایک بزنس لیپ ہے

Dell's Latitude 9510 Is A Business Laptop With 5G And AI Smarts
ڈیل نے اپنے بزنس لیپ ٹاپ سیریز کے برانڈ Latitude میں 9000 سیریز کے ایک نئے لیپ ٹاپ کا اضافہ کیا ہے۔ ڈیل نے اپنے اس لیپ ٹاپ کو Latitude 9510  کا نام دیا ہے۔  کمپنی کے مطابق یہ   مصنوعی ذہانت کے فیچرز کے ساتھ دنیا کا ذہین ترین پی سی ہے۔۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا سب سے چھوٹا  ، سب سے ہلکا  اور سب سے زیادہ دیر تک چلنے والا  15 انچ پی سی ہے۔
ڈیل کا دعویٰ ہے کہ  15 انچ Latitude 9510 ایک بار چارج کرنے پر 30 گھنٹے چل سکتا ہے۔
اس لیپ ٹاپ میں  مصنوعی ذہانت کے بہت سے فیچرز بھی ہیں۔یہ فیچرز زیادہ تر پہلے سے انسٹال  پروگرام ڈیل آپٹمائزر سے ساتھ چلتے ہیں۔
یہ پروگرام چار چیزوں پر توجہ دیتا ہے۔
یہ وقت کے ساتھ ساتھ آپ کی عادات کے بارے میں سیکھتا ہے اور پتا چلاتا ہے کہ آپ سب سے زیادہ کن چارایپس کو استعمال کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

آپ چاہیں تو خود بھی  چار ایپس کو اپنی پسندیدہ قرار دے سکتے ہیں۔ اس کے بعد لیپ ٹاپ ان چار ایپس کے لیے دوسروں سے زیادہ سسٹم ریسورسز مختص کرتا ہے۔

دوسرے نمبر پر آپٹمائزر سافٹ وئیر بیٹری کم ہونے پر سسٹم سیٹنگ میں تبدیلی کر کے  بیٹری کو مزید کچھ عرصے چلانے کی کوشش کرتا ہے۔تیسرے نمبر پر  ایکسپریس سائن کا فیچر ہے۔ یہ فیچر  آپ کے لیپ ٹاپ کے قریب ہونے کا پتا چلا لیتا ہے۔
اس کے لیےیہ لیپ ٹاپ کی بیزل میں لگے پراکسیمیٹی سنسر کا استعمال کرتا ہے۔اس کے فوراً بعد ونڈوز ہیلو ایکٹیویٹ ہو جاتی ہے اور آپ فوراً ہی لیپ ٹاپ میں لاگ ان کر سکتے ہیں۔اگر آپ کچھ دیر لیپ ٹاپ کے سامنے نہ بیٹھیں تو یہ فیچر آپ کو لیپ ٹاپ سے لاگ آؤٹ کر کے سلیپ موڈ میں چلا جاتاہے۔
آپٹمائزر کا چوتھا اہم فیچر آڈیو کو آپ کے کام  کی مناسبت سے سیٹ کرنا ہے۔اگر آپ وائس کالز کر رہے ہونگے تو آواز مختلف ہوگی جبکہ ویڈیو دیکھتے یا گیمز کھیلتے آواز بہت مختلف ہوگی۔آپٹمائز خود ہی مختلف آڈیو پروفائلز منتخب کرتا ہے۔

Latitude 9510 صرف 15 انچ  اور 2 اِن 1 کنفگریشن میں دستیاب ہے۔اس کا وزن 3.2 پاؤنڈ ہے، جسے سب سے ہلکا نہیں کہا جا سکتا۔ ایل جی  گرام 15 لیپ ٹاپ کا وزن 2.2 پاؤنڈ ہے۔
Latitude 9510 کا ڈیزائن بہت دلکش اور پرکشش ہے۔ اس میں ایلومینیم چیسس کے ساتھ ڈائمنڈ کٹ  ایچ اور ڈیل کی انفینیٹی بیزل ہے۔
پریمیم بزنس لیپ ٹاپ ہونے کی وجہ سے نئے Latitude 9510 میں پاور فل چپ سیٹ اور 6 کور دسویں نسل  کا انٹل کور پراسیسر ہے۔
اس لیپ ٹاپ کا ایک اور جدید فیچر 5جی کنکٹیویٹی ہے۔ یہ لیپ ٹاپ 26 مارچ کو فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس وقت تک فائیو جی نیٹ ورک زیادہ شہروں میں دستیاب ہونگے۔ Latitude 9510 کی قیمت 1799 ڈالر سے شروع ہوگی۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras