Energizer Power Max P18K Pop features an 18,000mAh battery, dual pop-up selfie cam

18 ہزار ایم اے ایچ کی بہت بڑی بیٹری کے ساتھ انرجائزرنے نیا فون پیش کر دیا گیا

Energizer Power Max P18K Pop Features An 18,000mAh Battery, Dual Pop-up Selfie Cam
یورپی  ٹیلی کام پراڈکٹس ڈسٹری بیوٹر کمپنی اوینر ٹیلی کام انرجائزر برانڈ   سے زیادہ بہتر فون پیش کر رہی ہے۔ کمپنی نے Energizer Power Max P18K Pop کے نام سے ایک نیا فون متعارف کرایا ہے۔ اس فون میں سب سے بڑی خصوصیت اس کی 18 ہزار ایم اے ایچ کی  بیٹری ہے۔
یہ بیٹری 4 دن تک نان سٹاپ میوزک پلے بیک یا 2 دن تک ویڈیو پلے بیک کر سکتی ہے۔ یہ فون 50 دن تک سٹینڈ بائی موڈ پر رہ سکتا ہے۔
یہ فون 18W کوئیک چارج  (USB Power Delivery 2.0)کو سپورٹ کرتا ہے۔ یعنی صارفین کو اتنی بڑی بیٹری چارج کرنے میں بہت زیادہ وقت نہیں لگے  گا۔
صارفین اس فون کو پاور بنک کے طور پر استعمال کرتے ہوئے، اس سے دوسرے فون بھی چارج کر سکتے ہیں۔بڑی بیٹری کی وجہ سےا س فون کی موٹائی میں بھی کافی اضافہ ہوا ہے۔ اس  فون کی موٹائی  18 ملی میٹر ہے۔

(جاری ہے)


اس فون کے نام میں Pop   پاپ اپ سیلفی کیمروں کو ظاہر کرتا ہے۔

اس فون میں 16 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کے ڈوئل سیلفی کیمرے ہیں۔فون کی بیک پر 12 میگا پکسل ، 5 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کا ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ ہے، جو 4K کی بجائے 1080p ویڈیو ریکارڈ کر سکتا ہے۔
Energizer Power Max P18K Pop میں 6.2 انچ 1080p+ سکرین ہے، جو پاپ اپ سیلفی کیمرہ کی وجہ سے نوچ فری ہے۔
فون میں اینڈروئیڈ 9 پائی انسٹال ہے۔ فون میں میڈیا ٹیک ہیلیو پی 70 چپ سیٹ، 6 جی بی ریم اور 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ فون کی سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔
اس فون کے نیچے چارجنگ اور وائرڈ ہیڈفونز کے لیے یو ایس بی – سی پورٹ ہے۔
فون میں 3.5 ایم ایم آڈیو جیک نہیں ہے۔ یہ فون جون میں فروخت کے لیے پیش کیا جائےگا۔ فی الحال اس کی قیمت کے بارے میں معلومات دستیاب نہیں ہے۔ یہ فون موبائل ورلڈ کانگرس میں بھی پیش کیا جائے گا، جہاں 25 مزید انرجائزر ماڈل بھی ہونگے۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras