Google Allo messaging app is now available

گوگل نے میسجنگ ایپ ایلو متعارف لانچ کردی

Google Allo Messaging App Is Now Available

اپنے وعدے کے مطابق گوگل نے مصنوعی ذہانت کی حامل ایپلی کیشن گوگل ایلو متعارف کرا دی ہے۔گوگل نے مئی میں آئی / او کانفرنس میں اس ایپلی کیشن کا اعلان کیا تھا۔ایپلی کیشن کی اہم خصوصیات میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن ، عارضی پرائیویٹ میسجنگ ، مصنوعی ذہانت سے فوری جوابات کی تجویز اور گوگل اسسٹنٹ شامل ہیں۔


گوگل ایلو کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو گوگل اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی۔ ایپلی کیشن کو صرف فون نمبر سے استعمال کیا جا سکے گا۔وٹس ایپ تو صرف آپ کی رجسٹریشن کے وقت ہی آپ کا فون نمبر استعمال کرتی ہے مگر گوگل ایلو کو ایک وقت میں ایک ہی ڈیوائس سے استعمال کیا جا سکے گا۔
گوگل کا وعدہ ہے کہ اس ایپلی کیشن سے آپ اپنی فون بک میں شامل کسی سے بھی چیٹ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اگر دوسرے صارف کے پاس گوگل ایلو نہ بھی ہوتو بھی یہ ایپلی کیشن اسے مفت میں ایس ایم ایس بھیجے گی لیکن دوسرے صارفین کے جواب دینے پر اسے فون کیرئر کے حساب سے پیسے ادا کرنے پڑ سکتے ہیں۔

اگر ایک دفعہ دوسرے صارف نے ایپلی کیشن انسٹال کر لی تو آپ کو ایک میسج نظر آئے گا، جس کے مطابق اب آپ دوسرے صارف کو سٹیکر، فوٹو، ویڈیو اور ٹیکسٹ میسج بھیج سکتے ہیں۔ایپلی کیشن میں ایک آپشن فوٹو کے اوپر ڈرائنگ اور ٹیکسٹ شامل کرنے کا بھی ہے۔

ایلو میں گروپ چیٹ کی سپورٹ بھی ہے۔ آپ اپنے گروپ کو مخصوص نام دے سکتے ہیں۔ شناخت کے لیے اویٹر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ایسے صارفین جن کے پاس ایلو نہیں ہوگی گوگل انہیں ایس ایم ایس کے ذریعے میسج بھیجے گا ۔ یاد رہے کہ آپ کے بھیجے گئے میسج گوگل کے پاس محفوظ ہونگے لیکن اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے میسج گوگل کے پاس محفوظ نہ ہوں تو انکوگنیٹو چیٹ شروع کر سکتے ہیں جو اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہے۔
ایپ میں آپ کو ایک دوسری لسٹ گوگل اسسٹنٹ کی بھی ملے گی۔ یہ چیٹ بوٹ کی شکل میں کمپنی کا سرچ انجن ہے۔
ایپلی کیشن کی سب سے اہم خصوصیت اس میں مصنوعی ذہانت کا استعمال ہے۔ایپلی کیشن آپ کی گفتگو سے سیکھتے ہوئے آپ کو چیٹ کا متوقع جواب تجویز کرتی ہے۔
بعض دفعہ یہ تجاویز اتنی مکمل ہوتی ہیں کہ دونوں صارفین کی بورڈ ٹچ کیے بغیر بھی گفتگو کر سکتے ہیں۔یہ فیچر تصاویر میں بھی کام کرتا ہے مثال کے طور پر ایک دوست دوسرے کو اپنی تصویر بھیجے تو جواب میں خود بخود ”اچھے لگ رہے ہو“ کی تجویز آ جاتی ہے۔
اس کے جواب میں آپ کے دوست کے پاس ”شکریہ“ کی تجویز ظاہر ہوجاتی ہے۔
گوگل ایلو کے آئی او ایس ورژن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ ایپلی کیشن کے اینڈروئیڈ ورژن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras