Google Pixel 3a and 3a XL unveiled: same cameras, slower chipsets and $399 starting price

پرانے کیمرے کے ساتھ گوگل پکسل 3 اے اور 3 اے ایکس ایل متعارف کرا دئیے گئے

Google Pixel 3a And 3a XL Unveiled: Same Cameras, Slower Chipsets And $399 Starting Price
گوگل نے آخر کار اپنے نئے پکسل  3 اے اور پکسل 3 اے ایکس ایل  فون متعارف کرا دئیے ہیں۔ مناسب قیمت، پرانے رئیر کیمرہ کے ساتھ ان فونز کو زیادہ سے زیادہ صارفین تک پہنچانے کے لیے  ڈیزائن کیا گیا ہے۔
چھوٹے پکسل 3 اے (Pixel 3a)  میں  فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن (1080 x 2220px) کے ساتھ نوچ لیس 5.6 انچ او ایل ای ڈ ی پینل ہے۔
ڈسپلے کی حفاظت کے لیے اس میں ڈریگن  ٹریل (Dragon Trail) پروٹیکشن ہے۔ اس فون میں سنیپ ڈریگن 670 چپ سیٹ کے ساتھ  ایڈرینو 615 جی پی یو ہے۔ اس فون میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ سٹوریج کو بڑھانے کے لیے مائیکرو ایس ڈی کارڈ کا آپشن نہیں ہے۔

اس فون میں بیک پر  پکسل 3 جیسا f/1.8 اپرچر، 1.4µm پکسل سائز اور او آئی ایس کے ساتھ  12.2MP Sony IMX363 مین سنسر ہے۔ فون کا فرنٹ کیمرہ f/2.0 اپرچر کے ساتھ 8 میگا پکسل کا ہے۔

(جاری ہے)


اس فون کے کیمرے میں ہائی اینڈ کیمروں کے تمام فیچرز ہیں۔ اس میں Night Sight، Top Shot، Super Res Zoom اور HDR+ فیچرز بھی ہیں۔


اس فون میں یو ایس بی پاور ڈیلیوری سٹینڈرڈ پر 18Wفاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرنے والی 3 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
بڑے پکسل 3 اے ایکس ایل (Pixel 3a XL) میں بھی زیادہ تر یہی ہارڈ وئیر ہے۔ اس فون میں وہی فل ایچ ڈی پلس (1080 x 2160px) ریزولوشن کے ساتھ او ایل ای ڈی پینل ہے لیکن اس کا سائز 6 انچ ہے۔
اس میں بھی دوسرے فون کی طرح نوچ نہیں ہے لیکن اس کی بیزل کچھ موٹی ہے۔ اس میں بیٹری بھی تھوڑی بڑی یعنی 3700 ایم اے ایچ کی ہے۔
فون کی قیمت کو کم رکھنے کے لیے گوگل نے فون کی تیاری میں پلاسٹک کو استعمال کیا ہے۔ اس لیے اس بار فون میں فینسی فراسٹ گلاس نہیں ہوگا۔
اس فون میں بھی فرنٹ پر گوریلا گلاس کی بجائے ڈریگن ٹریل ہے۔حیرت انگیز طور پر اس فون میں 3.5 ایم ایم آڈیو جیک واپس آگیا ہے۔اس کے ساتھ ہی فون کے سٹیریو لاؤڈ سپیکرز ہیں۔ فون میں ایکٹیو ایج فیچرز بھی ہیں۔
یہ فون تین رنگوں سیاہ، سفید اور ارغوانی رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔ پکسل 3 اے کی قیمت 399 ڈالر اور پکسل 3 اے ایکس ایل کی قیمت 479 ڈالر ہے۔ یہ فون اُن تمام ممالک میں فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے، جہاں گوگل پہلے فون فروخت کرتا ہے۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras