Google Translate Update Adds Camera & Real Time Translation

دنیا بھر کا سفر ہوا آسان۔۔۔ گوگل ٹرانسلیٹ میں نئی خصوصیات کا اضافہ

Google Translate Update Adds Camera & Real Time Translation

گوگل ٹرانسلیٹ اپنے صارفین کی سہولت کے لیے ہمیشہ سے ہی نت نئے فیچر متعارف کرا رہا ہے۔ اس سے پہلے گوگل ٹرانسلیٹ میں ایک فیچر متعارف کرایا گیا جس سے صارفین کسی بھی ٹیکسٹ کی تصویر بنا کر اس کا ترجمہ کر سکتے تھے۔ یہ سہولت 36 زبانوں کے لیے دستیاب ہے۔

اب گوگل ٹرانسلیٹ نے صارفین کو مزید سہولت دینے کے لیےگوگل ٹرانسلیٹ کی اینڈریوڈ اور آئی او ایس ایپ میں نئے فیچر متعارف کرائے ہیں۔

ورڈ لینز۔ پوائنٹ اینڈ ٹرانسلیٹ
اب سے پہلے کسی بھی ٹیکسٹ کی تصویر کا ترجمہ کرنے کے لیے پہلے ٹیکسٹ کی تصویر بنا کر محفوظ کرنی پڑتی تھی۔
اب گوگل کے متعارف کرائے گئے نئے فیچر میں ٹیکسٹ کی طرف صرف کیمرہ کرنے سے ہی ٹیکسٹ کا ترجمہ موبائل کی سکرین پر سامنے آ جائے گا۔

(جاری ہے)

اس فیچر کو پوائنٹ اینڈ ٹرانسلیٹ کا نام دیا گیا ہے۔اس فیچر کے استعمال کرنے کے لیے موبائل کا انٹرنیٹ سے جڑا ہونا بھی ضروری نہیں۔

فی الوقت یہ فیچر انگریزی، جرمن، فرنچ، روسی، پرتگالی، سپینی اور اطالوی زبانوں کے لیے دستیاب ہے۔جلد ہی مزید نئی زبانوں کا بھی اضافہ کر دیا جائے گا۔

ٹرانسلیٹ ایپلی کیشن۔ رئیل ٹائم میں آواز کا ترجمہ
اینڈریوڈ کی ایپلی کیشن میں حقیقی وقت میں ہونے والی گفتگو کے ترجمہ کا فیچر کافی عرصہ سے شامل ہے۔
یہ ایپلی کیشن دو مختلف زبانیں بولنے والے لوگوں کے درمیان تیسرے مترجم کا کام دیتی ہے۔ اس میں شامل نئے فیچر سے اب حقیقی وقت میں ہونے والی گفتگو کا ترجمہ زیادہ تیز رفتاری کے ساتھ ممکن ہے۔ ترجمہ شروع کرنے کے لیے ایپلی کیشن پر ایک دفعہ ٹیپ کر کے گفتگو شروع کر دیں، چند لمحوں بعد دوبارہ ٹیپ کر کےجس زبان میں ترجمہ کرنا ہو وہ سلیکٹ کر لیں، اس کے بعد بس بولتے رہیں۔
ایپلی کیشن آپ کےبولے ہوئے الفاظ کو دوسری طرف دوسری زبان میں اور دوسرے صارف کے بولے ہوئے الفاظ آپ کی زبان میں دکھاتا رہے گا۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras