Google unveils Android Wear

گوگل اینڈرائیڈ وئیر... گوگل نے نئی ٹیکنالوجی کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔

Google Unveils Android Wear

یہ آپڑیٹنگ سسٹم گوگل کی Now voice-recognition technology پر انحصار کرتا ہے اور اس کو سمارٹ واچ کی مناسبت سے ڈئزائن کیا گیا ہے۔ گوگل نے ایل جی، اسوس، ایچ ٹی سی، مٹرولا اور سامسنگ کو اینڈرائیڈ پر چلنے والی سمارٹ واچ کو استعمال کرنے کے لیے ہارڈ وئیر پارٹنر کے طور پر متعارف کروایا جبکہ بروڈ کوم، امیجینیشن، انٹل، میڈیا ٹیک اور کوالکوم کو چپ پارٹنر کی حیثیت سے متعارف کروایا۔

یہ گروپ اسی سال میں اینڈرائیڈ سمارٹ واچ کو متعارف کروانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

سی این ای ٹی کی ایک پچھلے رپورٹ کے مطابق گوگل مارچ میں اپنی سمارٹ واچ کے متعلق تفصیلات بتائے گا رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ ایل جی اور گوگل، گوگل کی آئی او ڈویلپر کانفرنس میں اس کو منظرِ عام پر لائیں گے۔

اور یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ یہ سمارٹ واچ سب سے پہلے ایل جی کی طرف سے فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

سامسنگ اور سونی پہلے ہی سے اپنی اینڈرائیڈ پر چلنے والی سمارٹ واچ متعارف کروا چکے ہیں گو کہ سامسنگ نے حال ہی میں اس کو ٹائزن پر منتقل کر لیا ہے۔

گوگل اس سلسلے میں کچھ بااصول تجربے کرنا چاہتا ہے جیسا کہ اس نے اس سے پہلے سمارٹ فونز میں کیے تھے۔

گوگل اینڈرائیڈ وئیر

    "اینڈرائیڈ ویر" گوگل گلاسس کی طرح ’ Google Now‘ اور وائس کمانڈ ’ Ok Google‘ پر کام کے ساتھ کام کریں گے۔

    اس کے علاوہ اس میں سوشل ایپس کی طرف سے نوٹیفیکیشنز، پیغامات کی ایپس کی طرف سے الرٹ، شاپنگ، نیوز اور فوٹوگرافی ایپس کی طرف سے نوٹیفیکیشنز بھی موصول ہونگے۔ موڈیفائیڈ آپریٹنگ سسٹم صحت اور فٹنس کے متعلق معلومات پر بھی فوکس کرے گا۔
    گوگل چاہتا ہے کہ اس کی سمارٹ واچ آپ کے اور آپ کی دوسرے ڈؤائسس جیسے ٹی وی اور کمپیوٹر کے درمیان ربط بھی رکھ سکے۔ گوگل کی طرف سے یہ نئی ٹیکنالوجی کس حد تک صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے یہ تو اس کے مارکیٹ میں آنے کے بعد ہی پتہ چلے گا، لیکن بظاہر یہ کافی اچھی چیز دکهائی دیتی ہے. اور امید ہے کہ صارفین کو اپنی طرف راغب کرے گی.

    Browse More News

    Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

    ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

    Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

    Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

    کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

    Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

    Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

    شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

    Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

    LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

    ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

    LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

    Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

    میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

    Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

    Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

    ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

    Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

    LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

    ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

    LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

    Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

    ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

    Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras