Government will take all mobile operators in confidence before 3G Auction

حکومت کا تھری جی اور فور جی کی نیلامی سے قبل تمام موبائل کمپنیوں کو مکمل اعتماد میں لینے کا اعلان

Government Will Take All Mobile Operators In Confidence Before 3G Auction

مکمل شفافیت اور جامع مشاورت کے بنیادی مقاصد پر قائم رہتے ہوئے حکومت پاکستان نیکسٹ جنریشن سپیکٹرم کی نیلامی کے عظیم آغاز کی کامیاب تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز خاص طور پر سیلولر موبائل آپریٹرزکی تجاویز شامل کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی ۔

فریم ورک کے تمام عناصر کوعوامی مفاد ، نیٹ ورکس کے اجراء کے لئے بڑی سرمایہ کاری اور موبائل براڈ بینڈ مارکیٹ کی اقتصادی نموپزیری کو یقینی بنانے کے لئے تیار کیا جائے گا۔

یہ باتیں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر انوشہ رحمٰن نے سیلولر آپریٹرز کے سی ای اوز اور نمائندوں کے ساتھ ہونے والے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔

اجلاس میں سیکریٹیری انفارمیشن ٹیکنالوجی اخلاق احمد تارڑ اور چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر سید اسماعیل شاہ نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

متوقع شرکت کی وجہ سے سپیکٹرم کی نیلامی میں سب سے بڑے اسٹیک ہولڈرز اور سرمایہ کارہونے کے ناطے موبائل آپریٹرز نے مشترکہ طور پر صنعت کی اہم تجاویز سے منسٹر کو آگاہ کرنے کے لئے اور حکوت کی جانب سے جاری کردی ڈرافٹ معلوماتی یادداشت(Information Memorandum) پر مشاورت کے اختتام سے پہلے حمایت کی درخواست کرنے کے لئے ملاقات کی ۔

کامیاب بولی اور مضبوط براڈبینڈ مارکیٹ کو یقینی بنانے کے لئے نیلامی ڈیزائن کی متوازن تشکیل اور لائسنسنگ کے لیے ریگولیٹری نظام کو یقنی بنانے پر غور کیا گیا ۔ وزیر اور دیگر اہم فیصلہ سازوں نے کھلے اور مشاورتی نقطہ نظر سے اجلاس میں پیش کی جانے والی تجاویز پرغور کیا، جوحکومت پاکستان کی ٹیلی کام کے شعبے کے پروگراموں اور اقدامات تک رسائی کا خاصہ ہیں۔

اس بات پر اتفاق ہے کہ نیلامی کے ماحول اور مارکیٹ کو ترقی دینے کی ضروریات پاکستانی صارفین کے فائدے کے لئے شفافیت کے اصولوں ، یکساں مواقعوں کی فراہمی اور مارکیٹ کے تناسب کے حساب سے مرتب کی جائیں ۔

صنعت کے نمائندوں نے منسٹر کو ہر مرحلے پر اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی اور سب نے اس بات کا عزم کیا کہ وہ نیلامی کی کامیابی کیلئے مثبت کردار ادا کریں گے۔

حکومت ،صنعت اور سب سے اہم عوام کے مشترکہ فائدے کیلئے۔منسٹر اور ان کی ٹیم نے صنعت کے کردار کو سراہا اور باہمی مشاورت کے بعد میٹنگ کے دوران سامنے آنے والے مسائل کو حل کر ایاگیا اور اس بات پر اتفاق ہوا کہ حتمی معلوماتی میمورینڈم اس اتفاق رائے کی عکاسی کرے گا۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras