Haier Reveals Its First Android Smartwatch

ہائرنے پہلی اینڈروئیڈ سمارٹ واچ متعارف کرا دی

Haier Reveals Its First Android Smartwatch

موبائل ورلڈ کانگرس 2016 میں ہائر نے اپنی پہلی اینڈروئیڈ سمارٹ واچ متعارف کرا دی ہے۔ میٹل باڈی ہائر واچ کی قیمت اپنے مقابلے میں موجود دوسری سمارٹ واچز کی نسبت کافی کم ہے۔
ہائر واچ کی سکرین 1.4 انچ ہے جبکہ سکرین ریزولوشن 400بائی 400 ہے۔

اس سمارٹ واچ کے سٹین لیس سٹیل کا قطر 42 ملی میٹر ہے۔ بہت سے تبدیل ہوجانے والے سٹریپ کے ساتھ یہ سمارٹ واچ گولڈ، سلور اور سیاہ رنگوں میں دستیاب ہوگی ۔
ہائر واچ میں 1 جی بی ریم اور 8 جی بی سٹوریج ہے۔ آپریٹنگ سسٹم اینڈروئیڈ وئیر کی بجائے اینڈروئیڈ مارش میلو ہے۔
یہ سمارٹ واچ پلے سٹور کی ایپ کو بھی سپورٹ کرتی ہے اور اس میں اپنی بھی کئی فٹنس ایپلی کیشنز موجود ہیں۔ یہ سمارٹ واچ صارف کی مختلف فٹنس کی سرگرمیوں کو شناخت کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

اس سمارٹ واچ میں دل کی دھڑکن کی رفتار بتانے والا سنسر، مائیکروفون، سپیکر اور جی پی ایس بھی ہیں یعنی اس سمارٹ واچ سے صارفین فون کالز بھی کر سکتے ہیں۔

اس سمارٹ واچ کو بلوٹوتھ کے ذریعے سمارٹ فون سے بھی کنکٹ کیا جا سکتا ہے۔بلوٹوتھ کے علاوہ اس میں وائی فائی، این ایف سی یا ایل ٹی ای کنکٹیویٹی کی سپورٹ بھی ہے۔آئی پی 56 سرٹیفائیڈ یہ سمارٹ واچ ڈسٹ اور واٹر پروف بھی ہے۔ اس کے سافٹ وئیر میں کمپنی نے فائنڈ مائی فون فیچر بھی شامل کیا ہے۔

اس سمارٹ واچ کی قیمت 200ڈالر ہے۔ اسے اپریل میں فروخت کے لیے پیش کیا جائےگا۔ ہائر واچ کے علاوہ کمپنی نے بچوں کی ٹریکنگ کے لیے بھی ایک گھڑی متعارف کرائی ہے، جس میں ملٹی میڈیا اور فٹنس فیچرز بھی ہیں۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras