HTC Wildfire X announced with Helio P22 and triple rear camera

ایچ ٹی سی نے ہیلیو پی 22 اور ٹرپل رئیر کیمرہ کے ساتھ ایچ ٹی سی وائلڈ فائر ایکس لانچ کر دیا

HTC Wildfire X Announced With Helio P22 And Triple Rear Camera
ایچ ٹی سی نے بھارت میں  واٹر ڈراپ نوچ سمارٹ فون وائلڈ فائر ایکس (Wildfire X) لانچ کیا ہے۔ اس فون کو ایچ ٹی سی نے خود نہیں بنایا بلکہ اسے چینی کمپنی InOne Smart Technology نے بنایا ہے۔ اس چینی کمپنی نے ایچ ٹی سی سے بھارتی مارکیٹ کے لیے برانڈ لائسنس حاصل کیا ہے۔

ایچ ٹی سی وائلڈ فائر ایکس میں ہیلیو پی 22 ایس او سی، 3 جی بی / 4 جی بی ریم اور 32 جی بی / 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ اس فون کی سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 256 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ اس فون میں اینڈروئیڈ پائی انسٹال ہے۔

اس فون میں 6.2 انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے پے جس کی سکرین ٹو باڈی ریشو 88.8 فیصد ہے۔ ڈسپلے میں اوپر ایک چھوٹی سی نوچ ہے، جس میں فون کا 8 میگا پکسل سیلفی کیمرہ ہے۔ فون کی بیک پر ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ اور فنگرپرنٹ سکینر ہے۔

(جاری ہے)

فون کے رئیر کیمرہ سیٹ اپ میں مین کیمرہ 12 میگا پکسل، 2xآپٹیکل زوم کے ساتھ ٹیلی فوٹو کیمرہ 8 میگا پکسل اور ڈیپتھ سنسر 5 میگا پکسل ہے۔


ایچ ٹی سی وائلڈ فائر ایکس کے ساتھ MyBuddy نام کی اسسری بھی پیش کی گئی ہے۔ مائی بڈی ہنگامی صورتحال میں بلند آواز الارم بجا سکتا ہے یا آپ کے دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ آپ کی لائیو لوکیشن شیئر کر سکتا ہے۔ یہ اپنے گردو نواح کی آڈیو اور ویڈیو بھی ٹرانسمٹ کر سکتا ہے۔
مائی بڈی کو آپ اپنے گمشدہ فون کو تلاش کرنے کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
وائلڈ فائر ایکس میں 3300 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ اسے صرف ایک رنگ سفائر بلیو میں پیش کیا گیا ہے۔
اس فون کے 3 جی بی / 32 جی بی ماڈل کی قیمت 10999 بھارتی روپے یا 155 ڈالر یا 140 یورو اور 4 جی بی / 128 ماڈل کی قیمت 13999 بھارتی روپے یا 195 ڈالر یا 175 یورو ہے۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras