Huawei P40 unveiled with 50MP camera, P40 Pro adds 90Hz panel, 5x tele cam

ہواوے نے 50 میگا پکسل کیمرے کے ساتھ پی 40 اور 5xٹیلی کیم کے ساتھ پی 40 پرو پیش کر دیا

Huawei P40 Unveiled With 50MP Camera, P40 Pro Adds 90Hz Panel, 5x Tele Cam
ہواوے نے لائیکا کے ساتھ شراکت داری کر کے چند بہترین کیمرہ سیٹ اپ کے فون  پیش کیے ہیں۔ ہواوے نے پی 40 اور پی 40 پرو سمارٹ فون پیش کیے ہیں۔ جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔

ہواوے پی 40 پرو
ہواوے پی 40 (Huawei P40 Pro)  بظاہر پی 30 اور میٹ 30 سے متاثر لگتا ہے لیکن فیچرز کے لحاظ سے اُن دونوں سمارٹ فونز سے بڑھ کر ہے۔

ہواوے نے اس فون کو  چار خمدار ایج کے ساتھOverflow Display نامی  بہتر سکرین کے ساتھ پیش کیا ہے۔فون کے ڈسپلے کی نوچ میں  اس کا 32 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ ہے جو 4K @ 60fps ویڈیو ریکارڈنگ کر سکتا ہے۔بہترین سیلفی کے لیے   فرنٹ کیمرے میں آٹو فوکس کا فیچر بھی ہے۔

اس فون کا ڈسپلے 6.58 انچ او ایل ای ڈی  ہے جو 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کو سپورٹ کرتا ہے۔ اس فون کی ریزولوشن 1,200 x 2,640 پکسل ہے۔

(جاری ہے)

پی 40 پرو میں ایک انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ ریڈر ہے جو پہلے سے 30 فیصد بڑا ہے۔محفوظ ادائیگی کے لیے اس کے فرنٹ پر ایک انفراریڈ فیس سکینر بھی ہے۔


اس فون کا بہترین فیچر اس کا کیمرہ ہارڈ وئیر ہے۔ پی 40 پرو  کے  مین کیمرے میں 1/1.28" سنسر ہے جو گلیکسی ایس 20 کے  1/1.33" سنسر سے بڑا ہے۔ اس کی ریزولوشن 50 میگا پکسل ہے اور اس میں RYYB کلر فلٹر ہے۔ ہواوے اوکٹا فیز ڈیٹیکشن آٹو فوکس کی بھی تشہیر کر رہا ہے، جس کا مطلب ہے کہ 100 فیصد پکسلز فیز ڈیٹیکشن کو سپورٹ کرتے ہیں۔
  اس سنسر میں f/1.9 اپرچر اور او آئی ایس بھی ہے۔
زوم کیمرہ کے لیے ہواوے نے اس میں پیری سکوپ ڈیزائن برقرار رکھا ہے۔ اس کی فوکل لینتھ 125 ایم ایم ہے اور یہ او آئی ایس کے ساتھ  12MP RYYB سنسر ہے۔ ہواوے نے اسے 5x zoom کا نام دیا ہے۔
اس فون میں الٹرا وائیڈ اینگل کے لیے Cine Lens کیمرہ شامل کیا گیا ہے۔
یہ 40 میگا پکسل اور 18 ایم ایم f/1.8 لینز ہے۔ اس کی بیک پر کلر ٹیمپریچر سنسر کے ساتھ 3D Time of Flight یا ٹی او ایف سنسر بھی ہے۔
پی 40 پرو 4K @ 60fps  ویڈیو ریکارڈنگ کی جا سکتی ہے۔ او ائی ایس کو بڑھانے کے لیے اس میں Super Steady Telephoto Video کا فیچر بھی ہے۔
الٹرا وائیڈ کیمرہ HDR ویڈیوز شوٹ کر سکتا ہے اور اندھیرے میں آئی ایس او کو 51,200  تک بڑھا سکتا ہے۔
ہواوے پی 40 پرو میں 4200 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ اسے وائرلیس چارجنگ سے 27W پر چارج کیا جا سکتا ہے۔ فون کو یو ایس بی – سی کے ساتھ 40W پر بھی چارج کیا جا سکتا ہے۔

پی 40 پرو گرد اور پانی سے بچاؤ کے لیے آئی پی 68 سرٹیفائیڈ ہے۔ یہ سیاہ، سفید، سلور اور گولڈ رنگوں میں دستیاب ہے۔ہواوے پی 40 پرو 7 اپریل سے دستیاب ہوگا۔ اس کے 8 جی بی ریم اور 256 جی بی سٹوریج ورژن کی قیمت 1000 یورو ہے۔ فون کی سٹوریج کو ہواوے کے نئے نینو میموری 2 کارڈ سے بڑھایا جا سکتا ہے۔


ہواوے پی 40
ہواوے پی 40   (Huawei P40) میں 6.1 انچ او ایل ای ڈی 1080p+ پینل ہے۔ شارپ نیس کے معاملے میں یہ پی 40 پرو کے قریب ہے لیکن اس ریفریش ریٹ 60 ہرٹز ہے۔
اس فون کی بیک پر 1/1.28" بڑے سنسر کے ساتھ 50 میگا پکسل الٹرا وژن سنسر ہے۔
اس فون کا سیلفی کیمرہ 32 میگا پکسل کا ہے لیکن اس میں آٹو فوکس کا فیچر نہیں، پھر بھی یہ 60fps پر 4K ویڈیو ریکارڈ کر سکتا ہے۔ پرو ورژن کی طرح اس کے فرنٹ پر آئی آر سکینر بھی نہیں ہے لیکن اس میں زیادہ بڑا انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ ریڈر ہے۔
  اس کا زوم کیمرہ او آئی ایس اور 80 ایم ایم لینز کے ساتھ 8 میگا پکسل سنسر ہے۔ الٹرا وائیڈ کیمرہ 17 ایم ایم لینز کے ساتھ 16 میگا پکسل کا ہے۔
پرو ورژن کی طرح ہواوے پی 40 میں بھی Kirin 990 5G چپ سیٹ ہے۔ یہ چپ سیٹ 7nm+ EUV پراسس پر بنایا ہے۔
تاہم پرو ماڈل میں 4 لیئر سپر کول سسٹم (گریفائن فلم + وائپر چیمبر) ہے، جس کی پی 40 میں کمی ہے۔ گرد اور پانی سے بچاؤ کے لیے یہ آئی پی 53 سرٹیفائیڈ ہے۔
اس کی بیٹری پرو ورژن سے کچھ چھوٹی 3800 ایم اے ایچ کی ہے۔اس میں وائرلیس چارجنگ بھی نہیں ہے۔
اسے 22.5W وائرڈ چارجر سے چارج کرنا پڑتا ہے۔ 7 اپریل کو لانچ ہونے پر اس کی قیمت 800 یورو ہوگی۔ اسے صرف ایک میموری کنفگریشن 8 جی بی ریم اور 128 جی بی انٹرنل سٹؤریج کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

سافٹ وئیر
ہواوے اپنے نئے سمارٹ فونز میں اینڈروئیڈ 10 اور اپنی ایپ گیلری انسٹال کر رہا ہے۔
اب کمپنی نے نئے فیچر اور شراکت داری بڑھانے کا اعلان کیا ہے تاکہ گوگل کی ایپس کو تبدیل کر سکے۔
می ٹائم (MeeTime) ایک وائس اور ویڈیو کال ایپ ہے، جس سے سکرین بھی شیئر کی جا سکتی ہے۔یہ ویڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارم کے طور پر بھی استعمال ہو سکتی ہے۔
سیلیا(Celia) ایک نیا وائس اسسٹنت ہے جو انگریزی، فرانسیسی اور ہسپانوی زبان کو سپورٹ کرتا ہے۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras