Huawei P9 and P9 Plus are the best versions of P series

ہواوے P9اور P9پلس Pسیریز کے بہترین ورژن

Huawei P9 And P9 Plus Are The Best Versions Of P Series

ہواوے کی جانب سے حال ہی پاکستان میں متعارف کرائے گئے ہواوے P9اور P9پلس جدید فلیگ شپ اسمارٹ فون ورژن ہیں۔ہواوے کی P9سیریز پہلے ہی اینڈرائیڈ پسند کرنے والوں میں سند مقبولیت حاصل کرچکی ہے ۔یہ دونوں ڈیوائسز لاتعداد خصوصیات سے مزین ہیں جس میں اسکرین سائز و ریزولوشن،ریم،بیٹریز اور پی نائن پلس ڈیوائس میں فورس ٹچ فیچرز شامل ہیں۔

پی نائن اسمارٹ فون کی اسکرین 5.2انچ جبکہ پی نائن پلس ایک بڑا فیبلٹ ہے جس کی اسکرین 5.5انچ کی ہے اور یہ دونوں ڈیوائسز تخلیق اور انجینئرنگ کے بہترین شاہکار ہیںجنہیں ایلو مونیم اور بہترین کلر چوائس سے تیار کیا گیا ہے ۔دونوں ڈیوائسز کی ایک جیسی ریزولوشن 1920×1080. ہے ،تاہم پی نائن کی اسکرین چھوٹی ہونے کے باعث اس کی ریزولوشن 423ppi ہے جو کہ پی نائن پلس کی 401ppi سے زیادہ ہے ۔

(جاری ہے)

ہواوے پی نائن پلس کی AMOLED اسکرین صارف کو بہترین تجربے سے ہم آہنگ کرتی ہے اور اس کا پریس ٹچ ڈسپلے دو مختلف قسم کے دباؤ کو محسوس کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ،ہواوے پی نائن میں 32GB اسٹوریج کی گنجائش ہے جبکہ پی نائن پلس میں 64GB اسٹوریج گنجائش مہیا کی گئی ہے ،دونوں ڈیوائسز 128GB, تک کے مائیکرو سی ڈی کارڈز کو سپورٹ کرسکتی ہیں تا کہ اسٹوریج گنجائش میں اضافے سے صارفین میوزک اور وڈیوز سے زیادہ بہتر انداز سے لطف اندوز ہوسکیں۔
ہواوے پی نائن اور پی نائن پلس کے فیچرز CPU, کی طرح کے ہیں جوکہ ہواوے کی نئی Kirin 64-bit پروسیسر ہے ۔دونوں ڈیوائسز کے کیمرے انتہائی شاندار ہیں ،جہاں تک فرنٹ کیمرے کی بات ہے تو ہواوے 9سیریز ڈیوائسز کے فرنٹ کیمرے 8میگا پکسل لینس کے ہیں،ہواوے پی نائن کا فرنٹ کیمرہ فکسڈ فوکس جبکہ پی نائن پلس کا فرنٹ کیمرہ آٹو فوکس خصوصیت کا حامل ہے ،دونوں ڈیوائسز کے رئیر کیمرے لیزر آٹو فوکس خصوصیت کے ساتھ ہیں جو کہ فوٹو گرافی کیلئے بہترین ہیں،دونوں ڈیوائسز کے بیٹریاں بھی خصوصی اہمیت کی حامل ہیں،ہواوے پی نائن پلس کی بیٹری 3400mAhجبکہ پی نائن کی بیٹری 3000 mAh استعدا د کی حامل ہے جو ان ڈیوائسز کو دیر تک استعمال کے قابل بناتی ہیں ،ہواوے پی نائن پلس فرنٹ فیسنگ اسٹیریو اسپیکرز کے ساتھ ہے جبکہ اس کا IR blaster اسے کسی ٹی وی یا ایئر کنڈیشنر کی طرح کنٹرول کرنے کی سہولت بھی مہیا کرتا ہے ،تاہم یہ خصوصیات پی نائن میں دستیاب نہیں ہے ۔
ہواوے پی نائن پلس میں ڈیول سم آپشن بھی موجود ہے جبکہ صارفین کیلئے زیادہ دلچسپی کی بات یہ ہے کہ اس میں Dual 4G SIM ایکٹیویشن کی سہولت بھی دستیاب ہے ،ہواوے پی نائن روز گولڈ،پریسٹج گولڈ،ٹائٹینئم گرے اور مسٹک سلور جبکہ ہواوے پی نائن پلس ہیز گولڈ ،Quartz Grey,،روز گولڈ اور سرامک وائٹ رنگوں میں دستیاب ہیں۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras