I am Alive Android Application

میں زندہ ہوں...بم دھماکے میں بچ جانے والوں کی اطلاع دینے والی ایپ

I Am Alive Android Application

’میں زندہ ہوں،‘ یہ سادہ سا پیغام لبنان میں ایک موبائل ایپ کی صورت دستیاب ہے جو کسی بم دھماکے کی صورت میں بچ جانے والے شخص کی اطلاع کو ٹویٹ کر سکتا ہے۔ یہ پیغام موبائل میں موجود صرف ایک بٹن دبانے سے ٹویٹ ہو جائے گا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ ایپ بہت جلد دوسری ممالک میں بھی دستیاب ہو گی اور اس کا استعمال کسی بھی آفت کا شکار ہونے والے لوگ کر سکتے ہیں۔

جب بھی کوئی شخص ایپ بناتا ہے تو اس کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ مقبول ہو۔ لیکن یہ ایپ بنانے والی 26 سالہ لبنانی طالبہ سانڈرا حسن کے جذبات ’میں زندہ ہوں‘ کے لیے ملے جلے ہیں۔انہوں نے جب 21 جنوری کو یہ ایپ لانچ کی تو ان کا مقصد لبنان میں سکیورٹی کی خراب صورتحال پر ’جھنجھلاہٹ کے جذبات کا اظہار‘ کرنا تھا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے ’میں توقع نہیں کر رہی تھی لوگ واقعی اسے استعمال کرنا شروع کر دیں گے۔ لیکن انہوں نے ایسا ہی کیا۔ایپ کے لانچ کیے جانے کے بعد دو مزید بم دھماکے ہوئے۔ اب تک اسے چار ہزار لوگوں نے ڈاوٴن لوڈ کیا ہے اور درجنوں اسے استعمال کر چکے ہیں۔

اس ایپ کے تحت ایک بٹن کو چھوتے ہی ایک پیغام ٹویٹ ہو جاتا ہے: ’میں ابھی زندہ ہوں۔‘ اس کے ساتھ ہیش ٹیگ میں ’لبنان‘ اور ’حالیہ بم دھماکہ‘ بھی تحریر ہوتا ہے۔اس ایپ کے کئی عملی فائدہ ہیں۔

کسی بھی بم دھماکے کے بعد فون لائنیں مصروف ہوجاتی ہیں کیونکہ ہر کوئی اپنے خاندان والوں اور دوستوں کی خیریت جاننا چاہتا ہے اور اس وجہ سے کال ملنا مشکل ہو جاتا ہے۔

لیکن سانڈرا حسن کہتی ہیں کہ اس ایپ کے ذریعے یہ پیغام پوسٹ کرنے کے لیے کمزور انٹرنیٹ سنگل بھی کافی ہوتے ہیں۔لبنان میں بڑھتے ہوئے بم حملوں کے بعد کئی لوگ ناراض اور جھنجھلائے ہوئے ہیں۔ کئی لوگوں نے اس ایپ پر تنقید بھی کی لیکن زیادہ تر نے اس کا خیر مقدم کیا ہے اور اسے فیس بک سے منسلک کرنے اور سوشل میڈیا استعمال نہ کرنے والوں کے لیے بھی فائدہ مند بنانے کے لیے اس میں تبدیلیوں کی پیشکش بھی کی ہے۔

میں زندہ ہوں اپلیکیشن

    سانڈرا حسن اس ایپ کی اپ ڈیٹ بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔کئی دیگر ممالک تک اسکا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے، جن میں مصر اور پاکستان بھی شامل ہیں، اور سانڈرا ان ممالک کو ایپ دینے کا ارادہ بھی رکھتی ہیں۔ان سے ایک امدادی ادارے نے بھی رابطہ کیا ہے تاکہ اس ایپ کو قدرتی آفات کے وقت بھی استعمال کیا جا سکے۔

    Browse More News

    Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

    ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

    Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

    Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

    کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

    Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

    Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

    شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

    Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

    LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

    ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

    LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

    Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

    میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

    Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

    Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

    ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

    Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

    LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

    ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

    LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

    Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

    ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

    Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras