In India, Motorola replaces Nokia as the fourth largest smartphone brand

بھارت میں موٹورولا نے نوکیا کی جگہ لے لی!

In India, Motorola Replaces Nokia As The Fourth Largest Smartphone Brand

ایک تجزیہ کار کی رپورٹ کے مطابق جون کے آخر میں موٹو رولا نے نوکیا کو مات دیتے ہوئے خود کو انڈیا کی چوتھی بڑی سمارٹ فون کمپنی کی حیثیت سے منوا لیا ہے۔
جون میں ختم ہونے والے تین ماہ کے دورانیہ میں کمپنی نے 955,650 سمارٹ فون برآمد کیے، جبکہ اس سے پہلے اسی دورانیہ میں 633,720 سمارٹ فون برآمد کیے گئے تھے۔


یہ 2014 کی پہلے سہ ماہی کی بالکل الٹ ہے،جب موٹو رولا نے نوکیا کے 583,160 سمارٹ فونز کے مقابلے میں 379,310 سمارٹ فونز برآمد کیے تھے۔
دوسری سہ ماہی میں اضافے کی وجہ سے موٹو رولا سال کے پہلی ششماہی میں نوکیا سے ثبقت لے گیا۔

جنوری سے جون تک موٹو رولا کی جانب سے 1.33 ملین یونٹس برآمد کیے گئے تھے جبکہ نوکیا کی جانب سے 1.21 ملین یونٹس برآمد کیے گئے تھے۔

(جاری ہے)


آخری سہ ماہی میں 4.4 ملیں یونٹس کے ساتھ سامسنگ انڈیا میں سب سے آگے تھا۔جبکہ اس کے مقابلے پر انڈیا کے مقامی برانڈ مائیکرومیکس 3.1 ملین یونٹس اور قاربن 1.07 ملین یونٹس کے ساتھ تھے۔


اپریل سے جون تک کے وقت کے دوران انڈیا کی سمارٹ فون کی مارکیٹ میں 9 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
موٹو رولا کی کامیابی کا سہرا ملک میں لانچ کیے جانے والے ’’موٹو رولا موٹو جی ‘‘کے سر بھی جاتا ہے۔اس ماڈل کے بعد موٹو رولا کے دو اور ماڈل’ موٹو ایکس‘ ، ’موٹو ای ‘ بھی انڈیا میں لانچ کیے گئے۔

اس ہفتے موٹو جی کی قیمت میں 2000 روپے کی کمی کے بعد 8GB ماڈل کی قیمت 10,499 روپے ہوگی ہے، جبکہ 16GB والے ماڈل کی قیمت 11,999 روپے ہوگی ہے۔دریں اثنا موٹو ایکس کی قیمت 23,999 روپے ، جبکہ موٹو ای کی قیمت 6999 روپے ہے۔
پاکستان میں بھی موٹورولا کے فون جلد لانچ ہونے کی اُمید ہے، اس سلسلے میں دو بڑی موبائل ڈسٹری بیشن کمپنیاں مقابلے میں ہیں، اور دونوں کی طرف سے موٹورولا کو پیشکش کی جا چکی ہیں۔
اُمید ہے کہ اگے چند مہینوں میں موٹو رولا کے فون پاکستان میں باقاعدہ طور پرفروخت کیلئے پیش کر دئیے جائیں گے.

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras