Lahore Police releases emergency app in collaboration with PITB

لاہور پولیس نے شہریوں کے لیے ایمرجنسی ایپلی کیشن جاری کر دی

Lahore Police Releases Emergency App In Collaboration With PITB

لاہورپولیس نے شہریوں کے لیے ایک ایمرجنسی ایپلی کیشن جاری کی ہے۔ اس ایپلی کیشن کو پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے بنایا گیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے مطابق یہ پاکستانی معاشرے سے تھانہ کلچر اور اس سے منسلک منفی چیزوں کو بتدریج ختم کرنے کے لیے اہم پیش رفت ہے۔


اس ایپلی کیشن کا انٹرفیس بہت سادہ ہے۔ایپلی کیشن میں لمبے چوڑے مینو کی بجائے آپشنز کو سادہ اندازہ میں پیش کیا گیا ہے۔ایپلی کیشن کو لانچ کریں تو اس میں تین آپشنز سامنے آتے ہیں جن کو استعمال کرتے ہوئے ریسکو 15 پر کال کی جا سکتی ہے، دہشت گردی کی سرگرمیوں کی اطلاع دی جا سکتی ہے اور شکایت بھی درج کرائی جا سکتی ہے۔

اس ایپلی کیشن کو استعمال کرنے سے پہلے ضروری ہے کہ صارفین اس ایپلی کیشن میں رجسٹر ہوں۔

(جاری ہے)

رجسٹریشن کے لیے صارفین کو اپنا فون نمبر، شناختی کارڈ نمبر اور گھر کے نزدیک ترین تھانے کے بارے میں معلومات دینی پڑتی ہیں۔ اس کے بعد صارفین کو 15 پر کال کر کے اکاؤنٹ کی تصدیق کرنی پڑتی ہے۔

ایک دفعہ اکاؤنٹ کی تصدیق ہونے کے بعد صارفین ان تینوں فیچرز کو استعمال کر سکتےہیں۔اس ایپلی کیشن کو استعمال کرنے والے صارفین ٹیکسٹ رپورٹ کرنے کے ساتھ ساتھ واقعے سے متعلق تصاویر بھی بھیج سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ صارفین اپنی پہلے سے درج شدہ رپورٹ کا سٹیٹس بھی جان سکتے ہیں۔
صارفین کے لیے ایک آپشن ایپلی کیشن سے ہی براہ راست 15 پر کال کر نے کا بھی ہے۔
ہنگامی حالات کے لیے ایپلی کیشن میں ایک SOSبٹن ہے۔اس بٹن کو دباتے ہی پولیس کو اپنے سرور سے آپ کی لوکیشن معلوم ہوجاتی ہے اور ایک ٹیم کو آپ کی موجودہ لوکیشن پر بھیج دیا جاہے۔

اپنے ایک بیان میں ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ اس ایپلی کیشن کے غلط یا تفریحی مقاصد کے لیے استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
اینڈروئیڈ صارفین اس ایپلی کیشن کو یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras