Lenovo Moto G4 and Moto G4 Plus unveiled

لینوو موٹو جی4 اور موٹو جی 4 پلس

Lenovo Moto G4 And Moto G4 Plus Unveiled

خدا حافظ موٹرولا اور خوش آمدید موٹو۔ لینوو موٹو(Lenovo Moto) کے تحت دو سمارٹ فونز منظر عام پر آگئے ہیں۔ یہ دونوں موٹو جی (تیسری نسل) کے جانشین ہیں۔
دونوں کی سکرین 5.5 انچ 1080pہے۔ اس سے پہلے موٹو جی دوسری اور تیسری نسل کے سمارٹ فونز کی سکرین 5انچ 720p تھی۔

ہائی اینڈ سنیپ ڈریگن چپ سیٹ کی وجہ سے ان ڈیوائسز کی پراسیسنگ پاور بھی ڈبل ہوگئی ہے۔ فون کا کیمرہ اور میموری کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔

لینوو موٹو جی 4 پلس(Lenovo Moto G4 Plus)
ٹربو کی بجائے یہ پلس ڈیوائس ہے، جس میں ہائی اینڈ ہارڈ وئیر استعمال کیا گیا ہے۔
موٹو جی 4 پلس کی سکرین 5.5انچ1080pہے۔ اس ڈیوائس میں اینڈروئیڈ 6.0مارش میلو انسٹال ہے۔
سکرین کے نیچے ایک چوکور فنگر پرنٹ ریڈر ہے، جو پلس ماڈل میں منفرد ہے۔

(جاری ہے)

عام جی 4 میں یہ شامل نہیں۔
موٹو جی 4 پلس میں ہائیبرڈفوکس(لیزر+فیز ڈیٹیکشن) فیچر کے ساتھ 16 میگا پکسل مین کیمرہ ہے۔

اس کیمرے سے 1080p ویڈیوز ریکارڈ کی جا سکتی ہیں۔وائیڈ اینگل کے ساتھ سیلفی کیمرہ 5میگا پکسل ہے۔
اس ڈیوائس میں کوالکوم 6 سیریز کا چپ سیٹ یعنی سنیپ ڈریگن 617 استعمال کیا گیا ہے۔ اس میں1.5گیگا ہرٹز کی آٹھ کورٹیکس –اے 53 کورز ہیں۔
ڈیوائس میں ایڈرینو 405 جی پی یو استعمال کیا گیا ہے ۔ اس ڈیوائس میں کورز کی تعداد پچھلی نسل کے فونز سے ڈبل اور جی پی یو نئی نسل کا شامل کیا گیا ہے۔
اس ڈیوائس کے ٹاپ ماڈل میں 4جی بی ریم اور 64جی بی سٹوریج شامل ہے ، جبکہ دوسرے ماڈلز میں 2 جی بی یا 3 جی بی ریم اور 16 جی بی یا 32 جی بی سٹوریج شامل ہے۔
ڈیوائس میں مائیکروایس ڈی کارڈ کی سپورٹ بھی ہے، جس کی مدد سے 16جی بی انٹرنل سٹوریج ماڈل میں بھی کافی سٹوریج کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
موٹو جی 4 اور جی 4 پلس میں 3000 ایم اے ایچ کی بیٹریاں اور فاسٹ چارجنگ کی سپورٹ بھی شامل ہے۔
صرف جی 4 پلس میں ٹربو چارجر ہے، جس سے صرف 15 منٹ تک فون کو چارج کر کے 6 گھنٹے چلایا جا سکتا ہے۔

لینوو موٹو جی 4(Lenovo Moto G4)
موٹو جی 4ماڈل کو بھی اتنا ہی بہتر کیا گیا ہے، جتنا پلس ماڈل کو۔ اس کی سکرین 5.5 انچ1080p ہے۔
ڈیوائس میں سنیپ ڈریگن 617چپ سیٹ اورفاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 3000ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔اس ماڈل میں بھی 16جی بی یا 32جی بی سٹوریج آپشنز ہیں، جسے مائیکروایس ڈی کارڈ سے بڑھایا جا سکتا ہے۔ دونوں میں ماڈلز میں ریم 2 جی بی ہے۔
موٹو جی 4 کا کیمرہ تیسری نسل کے موٹو جی جیسا ہی ہے۔
13میگا پکسل کیمرے کے ساتھ 1080p ویڈیوز بھی بنائی جا سکتی ہے۔ اس ڈیوائس کے فرنٹ پر پلس ماڈل کی طرح 5 میگا پکسل وائیڈ اینگل سیلفی کیمرہ ہے۔
جی 4 اور جی 4 پلس میں ایک اور فرق فنگر پرنٹ ریڈر کا ہے۔پلس ماڈل میں فنگر پرنٹ ریڈر موجود ہے اور دوسرے میں نہیں ہے۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras