Lenovo Z5s arrives with three cameras, Snapdragon 710

لینوو نے تین کیمروں اور سنیپ ڈریگن 710 کے ساتھ زیڈ 5 ایس سمارٹ فون متعارف کرا دیا

Lenovo Z5s Arrives With Three Cameras, Snapdragon 710
لینوو نے تین رئیر کیمروں کے ساتھ  نئی ڈیوائس لینوو زیڈ 5 ایس (Lenovo Z5s) متعارف کرا دی ہے۔یہ فون لینوو زیڈ 5 پرو کا کم قیمت  ورژن ہے  لیکن یہ چھ ماہ پرانے لینوو زیڈ 5 سے زیادہ پاورفل ہے۔ کمپنی کا یہ پہلا فون ہے جس میں سیلفی کیمرے کے لیے واٹر ڈراپ نوچ  ہے۔

توقع کے مطابق اس میں اوکٹا کور سی پی یو اور ایڈرینو 616 جی پی یو کے ساتھ  سنیپ ڈریگن 710 چپ سیٹ ہے۔یہ فون  4  جی بی ریم/ 64 جی بی انٹرنل سٹوریج، 6جی جی ریم/ 64 جی بی انٹرنل سٹوریج اور 6 جی بی ریم / 128 جی بی انٹرنل سٹوریج آپشنز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

لینوو زیڈ 5 ایس کی سکرین 19.5:9 ایسپکٹ ریشو اور فل ایچ ڈی ریزولوشن کے ساتھ 6.3 انچ ایل ٹی پی ایس  ایل سی ڈی ہے۔فرنٹ کی چھوٹی نوچ میں فیس انلاک کے ساتھ  16 میگا پکسل کا سیلفی  کیمرہ ہے ۔

(جاری ہے)


لینوو زیڈ 5 ایس کی بیک پر 16 میگا پکسل کا وائیڈ اینگل پرائمری  ، دوگنا آپٹیکل زوم کے ساتھ 8 میگا پکسل کا ٹیلی فوٹو لینز اور 5 میگا پکسل کا ڈیپتھ سنسر ہے۔

اسکی دوسری خصوصیات میں PDAF، 4K ویڈیو ریکارڈنگ اور ڈوئل ایل  ای ڈی فلیش ہے۔
اس فون میں اینڈروئیڈ اوریو کے ساتھ لینوو کا اپنا ZUI 10 یوزر انٹرفیس انسٹال ہے۔اس کی بیٹری کی گنجائش 3300 ایم اے ایچ ہے، جسے یو ای بی-سی اور 15W چارجنگ کے ساتھ چارج کیا جا سکتا ہے۔
کنکٹیویٹی کے لیے اس میں بلوٹوتھ 5.0 اور Wi-Fi 802.11 a/b/g/n/ac ہے۔ یہ فون تین مختلف رنگوں میں دستیاب ہے۔ اس کے 4 جی بی / 64 جی بی ماڈل کی قیمت 1398 یوان ہے۔ فون کے پری آرڈر شروع ہو چکے ہیں جبکہ فون کی فراہمی کا آغاز 24 دسمبر سے ہوگا۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras