LG announce Stylus 2 with DAB Plus

ایل جی نے ڈیجیٹل ریڈیو نشریات کا حامل دنیا کا پہلا اسمارٹ فون متعارف کرادیا

LG Announce Stylus 2 With DAB Plus

ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے ڈی اے بی پلس (ڈیجیٹل آڈیو براڈ کاسٹنگ پلس) کی خصوصیت والا دنیا کا پہلا اسمارٹ فون اسٹائلس 2(LG Stylus 2)متعارف کرادیا ہے۔ ڈی اے بی پلس کی خصوصیت کی اہم بات یہ ہے کہ یہ معیاری ڈیجیٹل ریڈیو براڈ کاسٹنگ کا حامل ہے۔

ایل جی نے پیرس میں منعقد ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی ریڈیو کانفرنس ریڈیو ڈیز یورپ 2016 (Radiodays Europe 2016) میں اپنا نیا اسمارٹ فون متعارف کرایا۔ آسٹریلیا، بیلجیئم، جرمنی، اٹلی، ہالینڈ، ناروے اور برطانیہ میں صارفین ایل جی کا یہ اسمارٹ فون پہلے حاصل کرسکیں گے۔

ڈی اے بی پلس کے ساتھ دنیا کے پہلے اسمارٹ فون کے طور پر ایل جی اسٹائلس 2 میں ڈی اے بی پلس کا چپ سیٹ ہے اور ایک الگ سے ایپ ہے جس کی بدولت ڈیجیٹل ریڈیو کی انتہائی مختلف نشریات سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک تیکنیکی انٹرفیس کے ذریعے براڈ کاسٹرز کو اس قابل بنایا جاسکتا ہے کہ جس میں وہ اپنی ایپس تیار کرلیں تاکہ انٹرنیٹ سروسز کو براڈ کاسٹ ریڈیو سے ملایا جاسکے۔


صارفین روایتی ایف ایم کے مقابلے میں ڈی اے بی پلس کے ساتھ زیادہ ریڈیو چینلز تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔ دیگر ریڈیو ایپس کے برخلاف جو اسٹریمنگ کے لئے بڑی مقدار میں ڈیٹا استعمال کرتی ہیں، ڈی اے بی پلس بالکل مفت اور بہترین معیار کی آڈیو فراہم کرتا ہے کیونکہ یہ کوئی ڈیٹا استعمال نہیں کرتا۔

توقع ہے کہ ڈی اے بی پلس جلد ہی ایف ایم اینا لاگ کو تبدیل کردے گا جبکہ دنیا بھر میں 40 ممالک کے 50 کروڑ افراد سے زائد افراد پہلے ہی اسے استعمال کررہے ہیں۔ اس ضمن میں ایل جی نے انٹرنیشنل ڈی ایم بی ایڈوانسڈ گروپ (آئی ڈی اے جی) کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ ڈی اے بی پلس ٹیکنالوجی کو نئے ایل جی اسٹائلس 2 میں شامل کیا جائے۔

ایل جی الیکٹرانکس موبائل کمیونکیشنز کمپنی کے پریذیڈنٹ اور سی ای او جونو چو نے بتایا، "ہم ڈی اے بی پلس کے ساتھ جدید ترین ڈیجیٹل براڈ کاسٹنگ کی جانب پیش قدمی کے ساتھ منتقل ہورہے ہیں تاکہ اس اسمارٹ فون کے ذریعے صارفین کو نئے تجربات سے روشناس کرایا جائے۔
اپنی 5.7 انچ لمبی اسکرین، ایک واٹ کے اسپیکر اور 3000 ایم اے ایچ کی تبدیل ہونے والی بیٹری کے ساتھ ایل جی اسٹائلس 2 ملٹی میڈیا مواد سے بھرپور انداز سے لطف اندوز ہونے کے لئے بہترین ڈیوائس ہے۔ "
آئی ڈی اے جی کے پریذیڈنٹ گنار گارفرز نے بتایا، "ایل جی جیسی جدت انگیز کمپنی کے ساتھ ایک انقلابی فون کی تیاری پر ہمیں فخر ہے۔
براڈ کاسٹنگ اور انٹرنیٹ کے ملاپ سے مستقبل کے لئے انتہائی زیادہ امکانات کھل جاتے ہیں۔ یوں صارفین نئے فنکشنز حاصل کرتے ہیں اور ریڈیو کی زیادہ فری ٹو ایئر نشریات کے ساتھ میڈیا کمپنیوں کی نئی صارفین تک رسائی بڑھتی ہے۔ "

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras