LG G5 IS THE COMPANY’S FIRST MODULAR SMARTPHONE

ایل جی جی 5 کمپنی کا پہلا ماڈیولر سمارٹ فون

LG G5 IS THE COMPANY’S FIRST MODULAR SMARTPHONE

ایل جی نے  موبائل ورلڈ کانگرس میں اپنے نئے فلیگ شپ ایل جی جی 5 کو متعارف کرا دیا ہے۔ یہ ایل جی کا پہلا  ماڈیولر ڈیزائن سمارٹ فون ہے۔
دوسرے پلاسٹک ماڈیولر سمارٹ فون کے برعکس جی 5  ایک ایلومینئم چیسز سمارٹ فون ہے۔ ماڈیولر ڈیزائن کی بدولت فون کے نچلے حصے  کو کھول کر سکینڈوں میں بیٹری کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

بیٹری کے علاوہ دو دیگر ماڈیولز کو بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے، ان میں  ایک 32 بٹ ڈیجیٹل ٹو انالوگ کنورٹر(ڈی اے سی) اور دوسرا کیمرہ کنٹرولر شامل ہے۔ جی 5 کی بیٹری پہلے سے 40 فیصد زیادہ پاور فل ہے۔
ایل جی جی 5 کے دوسرے ہارڈ وئیر میں 5.3انچ کی کواڈ ایچ ڈی سکرین(جو پہلے ماڈلز کی طرح تھوڑی خم دار ہے)، 64 بٹ  سنیپ ڈریگن 820 پروسیسر،  غیر معمولی ڈوئل رئیر فیسنگ کیمرہ، ایک وائیڈ اینگل 8 میگا پکسل سینسر اور ایک 16 میگا پکسل شامل ہے۔

(جاری ہے)

ڈیوائس کی فرنٹ پر 8 میگا پکسل سنیپر ہے۔ ڈیوائس میں 4 جی بی کی ریم ہے جبکہ انٹرنل سٹوریج 32 جی بی ہے۔ سٹوریج کو مائیکروایس ڈی کارڈ سے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔
ایل جی جی 5 میں سافٹ وئیر بیسڈڈ کوئیک چارجنگ فیچر کے ساتھ 2800 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
خالی بیٹری کو سیکنڈوں میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
ایل جی نے جی 5 کے ساتھ کچھ اور اشیاء بھی لانچ کی ہیں۔ ان سب کو ایل جی نے ایل جی فرینڈز کا نام دیا ہے۔ان میں 360 ڈگری کیمرہ، ایل جی 360 وی آر ہیڈ سیٹ اور ایل جی رولنگ بوٹ شامل ہیں۔  رولنگ بوٹ سمارٹ فون سے کنٹرول ہونے والا ڈرون ہے جو ویڈیو اورتصاویر بنانے میں بہترین معاون ہے۔ایل جی نے ابھی اس فون کی قیمت اور فراہمی کے بارے میں ابھی  اعلان نہیں کیا ہے۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras