LG K5 and K8

ایل جی نے کم قیمت کے حامل جدید ترین اسمارٹ فونز متعارف کرادیئے

LG K5 And K8

ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے کم قیمت کے حامل اپنے اسمارٹ فون کی کے سیریز (K Series) کے نئے ماڈل متعارف کرادیئے ہیں۔ ایل جی کی جانب سے متعارف کرائے گئے ان اسمارٹ فونز کا ماڈل K8 اور K5 ہے۔ اس سے قبل ایل جی کی جانب سے کے سیریز کے K10 ، K7 اور K4 متعارف کرائے جاچکے ہیں۔



کے سیریز کے اسمارٹ فونز میں یو ایکس فیچر اور کم قیمت میں جدید ترین کیمرا نصب ہے۔ کے سیریز کی پرانی ڈیوائسز کی طرح اس کا ڈیزائن بھی چمکدار اور ملائم ہے جس کے باعث یہ انتہائی خوبصورت نظر آتا ہے۔

K8اپنے اعلیٰ ڈیزائن کے باعث انتہائی نمایاں ہے اور اپنے 2.5 ڈی آرک گلاس کے باعث اس کے کنارے رواں اور خم دار ہیں جبکہ اس کا پچھلا کور مخملی ہے جس کے باعث اسکی سطح محفوظ اور گرفت آرام دہ ہوجاتی ہے۔

(جاری ہے)

صارفین ایچ ڈی ڈسپلے کے ذریعے واضح اور بہترین تصاویر سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں جبکہ پانچ میگا پکسل کے فرنٹ کیمرے کے ذریعے گیسچر انٹرویل شاٹ اور سیلفی فلیش کے ساتھ شاندار سیلفیاں بنا سکتے ہیں۔

بہترین منظر کشی کے لئے K5کا اعلیٰ معیار کا 5 انچ ڈسپلے اور اس کی رواں دھاتی باڈی ہے۔
اس کے فرنٹ پر گیسچر شاٹ کے ساتھ 2 میگا پکسل کا کیمرا ہے جس کے ساتھ سیلفی لینا زیادہ مزے دار کام ہے۔ یہ تین رنگوں، گولڈ، سلور اور ٹائٹن رنگوں میں دستیاب ہے۔ اس کے بیشتر حریف اسمارٹ فونز کا بلیک اور سرمئی رنگ ہے۔

ایل جی الیکٹرانکس موبائل کمیونکیشنز کمپنی کے پریذیڈنٹ اور سی ای او جونو چو نے بتایا، "ہم اپنے دنیا بھر کے صارفین کی متنوع ضروریات اور خواہشات سے آگاہ ہیں اور ہمارا مقصد یہ ہے کہ ان کی توقعات کے مطابق بہترین مصنوعات فراہم کی جائیں۔
خوبصورت اور کم قیمت کا اسمارٹ فون لینے خواہش مندوں میں ہر ایک کے لئے K8اور K5بہترین انتخاب ہوگا ۔ "
اہم خصوصیات:
(K8)کے 8 ، 5 انچ ایچ ڈی، ان سیل ٹچ، 1.3گیگاہرٹز کواڈ کور پروسیسر، 8 ایم پی ریئر اور 5ایم پی فرنٹ کیمرا، 1.5 جی بی ریم ، انڈرائڈ 6.0 مارش میلو آپریٹنگ سسٹم،2125ایم اے ایچ بیٹری، وائی فائی ، بلوٹوتھ، یو ایس بی اورگولڈ، انڈیگو اور وہائیٹ کلر ز میں دستیاب ہے ۔

(K5)کے 5: 5انچ ، ایف ڈبلیو وی جی اے ، 1.3گیگا ہرٹز کواڈ کور، 5میگا پکسل ریئر اور 2ایم پی بیک کیمرا، 1900ایم اے ایچ بیٹری، وائی فائی ، بلوٹوتھ اور گولڈ، سلور اور ٹائیٹین کلر میں دستیاب ہے۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras