LG launched G4

ایل جی نے جی 4 کو باقاعدہ متعارف کرا دیا

LG Launched G4

پچھلے چند ہفتوں سے ایل جی اور موبائل کی خبریں لیک کرنے والوں کرنے والوں کے درمیان باقاعدہ مقابلہ ہو رہا تھا کہ کون ایل جی جی 4 کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ معلومات سب سے سامنے لاتا ہے؟ ایل جی کے کوڈ نیم (تفصیلات اس صفحے پر)، جی 4 کے پہلے سال کی فروخت کے اندازے(تفصیلات اس صفحے پر)، جی 4 کے پروسیسر کی معلومات(تفصیلات اس صفحے پر)، ایل جی کے آپریٹنگ سسٹم کی معلومات(تفصیلات اس صفحے پر)، جی4 کے ہارڈ وئیر کی تفصیلات(تفصیلات اس صفحے پر)، لیدر کور کی تصدیق(تفصیلات اس صفحے پر) اور ڈوئل سم ورژن کی تفصیلات اور تصاویر(تفصیلات اس صفحے پر) سب کچھ تو سامنے آتا رہا ہے۔

(جاری ہے)

زیادہ معلومات ایل جی نے فراہم اور کم تصاویر لیک کرنے والوں نے۔ اس لیے آج جی 4 کی لانچ کے وقت موبائل کے دیوانوں میں وہ جوش و خروش نہیں تھا جو سام سنگ گلیکسی ایس 6 اور گلیکسی ایس6 ایج(تفصیلات اس صفحے پر) یا کسی دوسرے فلیگ شپ کے لانچ ہونے پر ہوتا ہے۔
چلیں پھر ایک نظر دیکھ لیتے ہیں کہ ایل جی نے متعارف کرانے کو کیا کچھ بچایا تھا؟
ہمیں پہلےہی معلوم تھا کہ ایل جی جی 4 اگلے ماہ تین مختلف رنگوں میں دستیاب ہوگا۔لیدر کور کو ہم دیکھ چکے تھے(تفصیلات اس صفحے پر) ، دوسرا سفید(سرامک )بیک کے ساتھ اور تیسرا میٹالک کرافٹ جو ٹیکسچر پلاسٹک کی طرح لگتا ہے۔

ایل جی جی 4 کی سکرین 5.5 انچ کی ہے۔ اس سکرین کی خصوصیات میں کوانٹم کواڈ ایچ ڈی ڈسپلے بہت اہم ہے۔ کوانٹم ڈسپلے کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس میں رنگ اتنے صاف اور واضح نظر آتے ہیں جو دوسرے ڈسپلے میں ممکن نہیں۔
ایل جی کا دعویٰ ہے کہ نیا ڈسپلے کلر ری پروڈکشن کے حوالے 20 فیصد بہتر ہے، برائٹ نیس کے حوالے سے 25 فیصد بہتر ہے جبکہ کنٹراسٹ کے معاملے میں جی 3 سے 50 فیصد بہتر ہے۔

نئے فلیگ شپ میں کوالکم سنیپ ڈریگن 808 استعمال کیا گیا ہے جو 810 سے ذرا ہی کم ہے۔ 64 بٹ چپ سیٹ میں ہیکسا کور پروسیسر لگا ہے، جن میں ڈوئل کور کورٹیکس –اے57 اور کواڈ کور کورٹیکس اے -53 شامل ہیں۔ ایل جی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس نے کوالکم کے ساتھ اس چپ سیٹ کےلیے کافی کام کیا ہے تاکہ روزمرہ کے کاموں کے لیے موبائل کی پرفارمنس ایگزینوس 7420 سے بہتر ہو۔
جی فو ر میں 3 جی بی ریم اور 32 جی بی سٹوریج ہے۔مائیکروایس ڈی کارڈ کی بدولت سٹوریج کو بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔
ایل جی جی 4 میں اینڈریوڈ 5.1 لولی پاپ انسٹال ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ ایل جی کا تازہ ترین یو ایکس 4.0 بھی ہے(تفصیلات اس صفحے پر

ایل جی جی 4 لانچ

    ایل جی نے اپنے موبائلز میں سے پہلے سے انسٹال بہت سے سافٹ وئیر ختم کر دئیے ہیں۔ براؤزر میں ایل جی صرف کروم کو شامل کرتا ہے۔ایل جی جی 4 خریدنے والوں کو گوگل آفس اور دوسال تک کے لیے گوگل ڈرائیو پر 100 جی بی جگہ مفت ملے گی۔


    ایل جی جی 4 کا کیمرہ بھی بہت خبروں میں رہا ہے۔ ایل جی جی 4 کا کیمرہ16 میگا پکسل اور1/2.6” انچ قطرکا ہے۔
    کیمرے سے آگے ایف 1.8 لینز بھی ہیں۔جی 4 میں آپٹیکل امیج سٹیبلائزیشن سسٹم بھی ہے۔جی 4 کے کیمرے کی ایپلی کیشن میں بھی بہت سے نئے فیچرز ہیں۔
    ان فیچرز میں ہائی آئی ایس اوسیٹنگ، لائیو ہسٹو گرام اور مینوئل شٹر سپیڈ شامل ہیں۔جی کیمرہ RAW امیج فارمیٹ کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔ جی 4 سام سنگ گلیکسی ایس 6 کے 60 میگا پکسل کے مقابلے میں 104 میگا پکسل پینوراما شوٹنگ بھی کر سکتا ہے۔
    جی 4 کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔ فرنٹ اور رئیر کیمرہ دونوں 2160p پر ویڈیو ریکارڈ کرنے کے قابل ہیں۔
    ایل جی جی 4 میں وائرلیس چارجنگ کی بھی سپورٹ ہے مگر اسے استعمال کرنے کے لیے الگ سے ایک کور خریدنا پڑتا ہے۔ 1.8 اے چارجر سے بھی جی 4 کی 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری چارج کی جا سکتی ہے۔
    اچھی بات یہ ہے کہ بیٹری تبدیل بھی کی جا سکتی ہے۔
    کورین مارکیٹ میں تو ایل جی جی 4 لانچ کے اگلے ہی دن دستیاب ہو گا جبکہ باقی دنیا کے صارفین کو تھوڑا انتظار کرنا پڑے گا۔ برطانیہ میں ایل جی جی 4 کی قیمت 500 پاؤنڈ سے شروع ہے۔ میٹالک گرے اور گولڈ کی قیمت 499.87 پاؤنڈ ہے جبکہ بلیک لیدر کی قیمت 529.87 پاؤنڈ ہے۔
    ۔

    Browse More News

    Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

    ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

    Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

    Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

    کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

    Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

    Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

    شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

    Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

    LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

    ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

    LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

    Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

    میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

    Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

    Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

    ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

    Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

    LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

    ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

    LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

    Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

    ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

    Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras