LG Stylus 2 Plus Delivers Upgraded Features

ایل جی کے جدید ترین اسمارٹ فون اسٹائلس 2 پلس کی عالمی سطح پر فراہمی کا آغاز

LG Stylus 2 Plus Delivers Upgraded Features

ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے اسٹائلس سیریز کے جدید ترین اسمارٹ فون اسٹائلس 2 پلس (LG Stylus 2 Plus) کی عالمی سطح پر فراہمی کا آغاز کردیا ہے۔ ایل جی 2 اسٹائلس ایشیاء ، جنوبی امریکہ، یورپ اور شمالی امریکہ میں اگلے چند ہفتوں میں صارفین کے لئے دستیاب ہوگا۔



اگرچہ اس کا ڈیزائن اصلی ایل جی اسٹائلس 2 کے مطابق ہے تاہم اس اسمارٹ فون کے فیچرز اس کے مقابلے میں نمایاں طور پر بہتر ہیں۔ اس کا پروسیسر 1.4 آکٹا کور ہے، 5.7 انچ کا فل ایچ ڈی آئی پی ایس ڈسپلے اور 16 ایم پی کا ہائی ریزولوشن بیک کیمرا ہے۔
اس کے فرنٹ و بیک کیمروں میں واضح ترین تصویروں کے لئے کم روشنی میں فلیش کی سہولت ہے۔ دیگر بہتر فیچرز میں اس کی زیادہ ریم اور رنگوں کا انتخاب جیسے ٹائٹن، گولڈ اور براؤن شامل ہیں۔

(جاری ہے)



اسٹائلس 2 پلس نینو کوٹڈ پر مشتمل ہے جو بوقت ضرورت اسکرین پر لکھنے کے لئے معیاری فاؤنٹین پین کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

اسٹائلس کو یو ایکس فیچرز جیسے کیوئک میمو اور آف میمو اور پین کیپر کے ساتھ استعمال کرنا زیادہ کارآمد ہے۔

ایل جی الیکٹرانکس اینڈ موبائل کمیونکیشنز کمپنی کے پریذیڈنٹ جونو چو نے بتایا، ایل جی اسٹائلس 2 پلس کم قیمت میں کشادہ اسکرین، طاقتور ملٹی میڈیا کے ساتھ ساتھ لکھنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
یہ ہماری مستقل بہتر کارکردگی کی جانب عکاسی کرتا ہے جس میں ہم ایل جی صارفین کو وسیع اقسام کے فیچرز اور ڈیزائن کا انتخاب کرنے کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔

اس کا ڈسپلے5.7 انچ فل ایچ ڈی آئی پی ایس کوانٹم ڈسپلے، چپ سیٹ 1.4 گیگاہرٹز آکٹاکور، کیمرا بیک 13 ایم پی/16 ایم پی، کیمرا فرنٹ 5 ایم پی/8 ایم پی، بیٹری 3000 ایم اے ایچ (تبدیلی کی سہولت)، آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ 6.0 مارش میلو، وزن 145 گرام، نیٹ ورک ایل ٹی ای/ ایچ ایس پی اے پلس/ جی ایس ایم، کنیکٹویٹی وائی فائی، بلوٹوتھ اور رنگ ٹائٹن/گولڈ/براؤن ہے۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras