LG will unveil world’s lightest 17-inch laptop at CES

ایل جی کنزیومر الیکٹرونکس شو میں دنیا کا ہلکا ترین 17 انچ لیپ ٹاپ متعارف کرائے گا

LG Will Unveil World’s Lightest 17-inch Laptop At CES
چند ہفتوں بعد  لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو (سی ای ایس) منعقد ہونے والا  ہے۔ اس شو میں الیکٹرونکس اپلائنسز کو متعارف کرانے کے حوالے سے کمپنیوں نے اعلانات شروع کر دئیے ہیں۔ ایل جی نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ سی ای ایس میں Gram 17 کے نام 17 انچ کا ہلکا ترین لیپ ٹاپ متعارف کرائیں گے۔
اس لیپ ٹاپ کا وزن 1340 گرام ہوگا۔ اسی کلاس کے دوسرے لیپ ٹاپس کا وزن 2000 گرام یا اس سے بھی زیادہ ہوتا ہے۔
کمپنی کا دعویٰ  ہے انہوں نے 15.6 انچ کلاس لیپ  ٹاپ کی باڈی میں 17 انچ ڈسپلے فٹ کیا ہے۔ اس لیپ ٹاپ میں  2560 x 1600 ریزولوشن اور 16:10 ایسپکٹ ریشو کے ساتھ   Wide Quad Extended Graphics Array  کلاس سکرین ہوگی۔
لیپ ٹاپ کے ہارڈ وئیر سے اندازہ  ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو سٹریمنگ، گیمنگ اور ڈاکیومنٹ ایڈیٹنگ کے لیے بہترین ہوگا۔

(جاری ہے)


اس لیپ ٹاپ کے ہارڈ وئیر کی تفصیل درج ذیل ہے۔
•    سکرین: 2560 x 1600 ریزولوشن کے ساتھ 17 انچ ڈبلیو کیو ایکس جی اے
•    پروسیسر: انٹل 8 ویں نسل کا انٹل کور پروسیسر
•    گرافکس: انٹل یو ایچ ڈی گرافکس
•    میموری: 8 جی بی / 16 جی بی ریم
•    انٹرنل سٹوریج: 256 جی بی / 512 جی بی
•    بیٹری: 72Wh (کمپنی کے مطابق لیپ ٹاپ کو 19.5 گھنٹے چلا سکتی ہے)
•    پورٹس: یو ایس بی 3.1 ٹائپ-سی (تھنڈر بولٹ 3 آپشن)، یو ایس بی 3.1 3، ڈوئل مائیک، ایچ ڈی ایم آئی، مائیکرو ایس ڈی، ایچ پی / مائیک آؤٹ ( کومبو)
ایل جی کا کہنا ہے کہ یہ لیپ ٹاپ پائیداری کےمعیار MIL-STD-810G پر بنایا گیا ہے، جو اسے شاک پروف، درجہ حرارت اور گرد سے بچاتا ہے۔

شناخت کے لیے اس لیپ ٹاپ میں فنگر پرنٹ سنسر بھی ہے۔ آڈیو کی کوالٹی کو بہتر بنانے کے لیے اس میں ڈی ٹی ایس ہیڈ فون ایکس ٹیکنالوجی ہے۔ سی ای ایس کا آغاز 8 جنوری سے شروع ہوگا۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras