Meitu all in one photo editing app

اپنی تصویروں کو چند سیکنڈوں میں خوبصورت بنائیں

Meitu All In One Photo Editing App

اپنی تصاویر کو مختلف فلٹرز کے استعمال سے خوبصورت ترین بنانے میں چینی ایپلی کیشن ’’میتو‘‘ (Meitu)کا جواب نہیں۔ یہ یورپ میں ریلیز ہونے کے بعد جلد ہی ٹاپ ٹین ایپس میں شامل ہو گئی ہے۔اس ایپ کا پورا نام ’’میتو شیو شیو‘‘ ہے جس کا مطلب ہے ’’خوبصورت تصویر مزید خوبصورت‘‘۔

یہ اینڈروئیڈ اور آئی او ایس دونوں کے لیے بالکل مفت دستیاب ہونے کے علاوہ ویب اور ڈیسک ٹاپ ورژن میں بھی موجود ہے لیکن وہ صرف چینی زبان میں ہے جبکہ ایپلی کیشن انگلش زبان میں بھی موجود ہے۔ اس میں موجود فیچرز کے استعمال سے ایک عام سی تصویر کو بھی حسین بنایاجا سکتا ہے۔
کیونکہ اس میں بہترین فیشل ریکگنیشن ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جو کہ 171 پوزیشننگ پوائنس سے چہرے کو بالکل درست انداز میں سمجھ کر فلٹرز استعمال کرتی ہے، یعنی یہ جانتی ہے کہ آنکھیں کہاں ہیں اس لیے اگر آپ آنکھیں بڑی یا چھوٹی کرنا چاہیں گے تو چہرہ بالکل بھی بدنما نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

اسی طرح یہ جِلد کو خوبصورت بنانے کے لیے چہرے پر موجود داغ دھبے غائب اور بالوں کو بھی درست کر سکتی ہے۔ غرض ہر طرح کی سہولت اس میں موجود ہے جس سے عام تصویر کو خاص بنایا جا سکتا ہے۔
اکثر سکیوریٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ ایپ آپ کی ذاتی معلومات جیسے مقام، فون نمبر اور EMIE نمبر وغیرہ نوٹ کر کے واپس چین بھیجتی ہے اور یہ ڈیٹا فروخت کیا جاتا ہے۔
جبکہ دیگر ماہرین کے مطابق باقی ایپس بھی ایسا ہی کرتی ہیں۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ دراصل یہ صرف ایپلی کیشن کا ٹریکنگ مسئلہ ہے ،جاسوسی نہیں۔ تاہم میتو انتظامیہ نے ڈیٹا فروخت کرنے کے الزام کو رد کیا ہے۔
اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنےکے لیے یہاں کلک ریں.

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras