Meizu 16T debuts with 6.5-inch OLED, Snapdragon 855 and 4,500 mAh battery

میزو نے 6.5 انچ او ایل ای ڈ ی سکرین کے ساتھ میزو 16ٹی متعارف کرا دیا

Meizu 16T Debuts With 6.5-inch OLED, Snapdragon 855 And 4,500 MAh Battery
میزو نے اپنا تازہ ترین فلیگ شپ فون  میزو 16 ٹی متعارف کرا دیا ہے۔ اس فون میں 6.5 انچ او ایل  ای ڈی سکرین ہےجس  میں کوئی نوچ یا کٹ آؤٹ نہیں ہے۔فون کی اوپری بیزل تھوڑی موٹی ہے، جس میں فرنٹ کیمرہ، ائیر پیس  اور دوسرے سنسر نصب ہیں۔کم نیلی روشنی کے اخراج کے لیے فون کی سکرین ٹی یو وی سرٹیفائیڈ ہے۔
اس کی سکرین  کی ریزولوشن 1080 x 2232 پکسل اور ایسپکٹ ریشو 18.5:9 ہے۔فنگر پرنٹ سنسر اس کی سکرین میں ہی نصب ہے۔
فون میں سنیپ  ڈریگن 855 چپ سیٹ کے ساتھ ایڈرینو640 جی پی یو،   6 جی بی یا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی یا 256 جی بی یو ایف ایس 3.0 انٹرنل سٹوریج ہے۔
بدقسمتی سے فون میں سٹوریج بڑھانے کے لیے مائیکرو ایس ڈ ی کارڈ سلاٹ نہیں ہے لیکن اس میں 3.5 ایم ایم آڈیو جیک ضرور ہے۔
فون کی بیک پر ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ میں  مین کیمرہ f/1.9 اپرچر کے ساتھ 12 میگا پکسل، f/2.2اپرچر کے ساتھ وائیڈ اینگل کیمرہ 8 میگا پکسل اور ڈیپتھ سنسر 5 میگا پکسل ہے۔

(جاری ہے)

فون کا فرنٹ کیمرہ f/2.2اپرچر کے ساتھ 16 میگا پکسل ہے۔
اس فون میں 4500 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے، جو 18W فاسٹ mCharge کو سپورٹ کرتی ہے۔ فون میں اینڈروئیڈ 9 پائی بیسڈ Flyme 8 او ایس انسٹال ہے۔
اس فون کو نارنجی، نیلے اور  سبز رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔ اس کے 6 جی بی / 128 جی بی ماڈل کی قیمت 1999 یوان یا 280 ڈالر، 8 جی بی/ 128 جی بی ماڈل کی قیمت 2299 یوان یا 320 ڈالر اور 8 جی بی / 256 جی بی ماڈل کی قیمت 2499 یوان یا 350 ڈالر ہے۔ یہ فون چین میں  فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے.

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras