Mobile apps for diabetics and the diabetes diet

ذیابیطس(شوگر) کے مریضوں کیلئے خصوصی موبائل اپلیکیشنز

Mobile Apps For Diabetics And The Diabetes Diet

کیا آپ کو یاآپ کے دوست احباب میں سے کوئی ذیابیطس(شوگر) کاشکار ہے؟ اس مہلک بیماری کا سب سے بہترین علاج پرہیز اور مناسب غذا ہے۔ ڈاکٹروں کی پیچیدہ ادویات کے ساتھ ساتھ مریض پر لازم ہے کہ وہ اپنی غذا کا مکمل دھیان رکھے۔ ہم کھاتے وقت یہ دھیان نہیں رکھتے کہ ان چیزوں میں کتنی چکنائی، مٹھاس وغیرہ شامل ہے۔

بظاہر مفید لگنے والی خواراک بھی مریض کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔
ذیابیطس کے مریضوں کی بہتری کیلئے ٹیکنالوجی نے بہت سی آسانیاں پیدا کر دیں ہیں، خاص طور پر سمارٹ فون کے صارفین اب یہ جان سکتے ہیں کہ وہ جو غذا کھا رہے ہیں وہ انکے لئے مفید ہے یا خطرناک۔
بلکہ آج کے دور میں سمارٹ فونز ایسے مریضوں کیلئے کسی رہنما ء سے کم نہیں، جو مریضوں کی رہنمائی انتہائی مفید اور بہتر طریقے سے کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)


آج ہم آپ کو آئی فون ، آئی پیڈ اور اینڈرائیڈ موبائلز کیلئے بنائی گئی ایسی 5مفت اپلیکیشنز کے بارے میں بتائیں گے جو شوگر کے مریضوں کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں، اور انکو اس بیماری سے دور رکھنے اور بہتر غذا کھانے میں رہنمائی کر سکتی ہیں۔


 
1۔ Diabetes Companion
یہ اپلیکیشن ذیابیطس کے مریضوں کیلئے سب سے بہترین اپلیکیشنز میں سے ایک ہے۔ یہ مریض کے بلڈ شوگر لیول کے ریکارڈز سے لیکر اسکی خوراک تک ہر چیز کا مکمل ریکارڈ رکھتی ہے۔
اسکے علاوہ یہ مریض کی صحت کو بہتر بنانے کیلئے مختلف ’’چیلنج‘‘ دیتی ہے، اور مریض سے دریافت کرتی ہے کہ اسنے یہ چیلنج مکمل کیا کہ نہیں!
یہ ایپ نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کرکے حاصل کی جا سکتی ہے۔
ڈاؤنلوڈ : اینڈرائیڈ کیلئے | آئی فون اور آئی پیڈ کیلئے
 
Social Diabetes

اس منفرد اپلیکیشن کی بدولت آپ اپنے مرض کا علاج دوسروں کی رائے کے ساتھ کر سکتے ہیں، یعنی اپنی کیفیت، اپنا مکمل ڈیٹا ، ادویات کی تفصیل اور خوراک کی تفصیلات دیگر مریضوں کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں، اور انکے مشورے حاصل کر سکتے ہیں۔
یعنی دیگر مریضوں نے کس طرح اس بیماری سے نجات حاصل کی۔ اسکے علاوہ ہزاروں کھانے کی ترکیبیں، جو شوگر کے مریضوں کیلئے بنائی گئی ہیں حاصل کر سکتے ہیں، اور جان سکتے ہیں کونسی چیز کھانے سے آپ کی صحت کو نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔
یہ ایپ نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کرکے حاصل کی جا سکتی ہے۔

ڈاؤنلوڈ : اینڈرائیڈ کیلئے | آئی فون اور آئی پیڈ کیلئے
  
3۔ CarboMentor - Diabetes App
یہ ایپ صرف آئی فون اور آئی پیڈ کیلئے بنائی گئی ہے، اسکی بدولت آپ اپنے کھانے کی عادتوں کو تبدیل کر سکتے ہیں، اور اپنے کھانے کا مکمل ریکارڈ رکھ سکتے ہیں ۔
کھانے سے قبل آپ اس اپلیکیشن سے خوراک میں موجود اجزاء اور کیلوریز وغیرہ کے بارے میں پوچھ سکتے ہیں۔ اور اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ خوراک کس قدر مفید یا خطرناک ہے۔
یہ ایپ نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کرکے حاصل کی جا سکتی ہے۔

ڈاؤنلوڈ : آئی فون اور آئی پیڈ کیلئے
  
4۔ Glucose Buddy
گلوکوز بڈی بھی ایک انتہائی مفید اپلیکیشن ہے، جو آپ کی جسامت کے مطابق آپ کا وزن، بلڈ پریشر وغیرہ آپ کو بتاتی ہے، اسکے علاوہ آپ کی روزمرہ کی عادتوں پر بھی نظر رکھتی ہے، آپ کو کھیلوں کی ترغیب دیتی ہے، اور آپ کو یاد کرواتی ہے کہ کب آپ نے بلڈ پریشر چیک کرنا ہے، اور کب شوگر۔

یہ ایپ نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کرکے حاصل کی جا سکتی ہے۔
ڈاؤنلوڈ : اینڈرائیڈ کیلئے | آئی فون اور آئی پیڈ کیلئے
 
Diabetes Pal

یہ ایک مکمل اپلیکیشن ہے، جو شوگر کے مریضوں کو با آسانی تمام معلومات فراہم کرتی ہے، اور انکی فراہم کردہ معلومات کی بدولت مریضوں کو مشورے فراہم کرتی ہے۔ اسکا انٹرفیس کافی آسان ہے، اس میں آپ با آسانی اپنے کھانے کا ریکارڈ، چلنے پھرنے اور ورزش کا ریکارڈ محفوظ کر سکتے ہیں۔
اور کھانے سے قبل اس میں موجود اشیاء اور کیلوریز وغیر ہ کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ ایپ نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کرکے حاصل کی جا سکتی ہے۔
ڈاؤنلوڈ : اینڈرائیڈ کیلئے | آئی فون اور آئی پیڈ کیلئے

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras