Moto Z and Moto Z Force Motorola Modular Phones Are Here

موٹو زیڈ ، موٹو زیڈ فورس

Moto Z And Moto Z Force Motorola Modular Phones Are Here

گوگل کے پراجیکٹ آرا کے بعد ایل جی نے بھی جی 5 میں پراجیکٹ آرا جیسے فنکشن متعارف کرائے۔ اس کے بعد اب موٹرولا نے بھی موٹو زیڈ اور موٹو زیڈ فورس فون میں اسی طرح کا کام کیا ہے۔ جی 5 میں فون کو نیچے سے کھول کر ہارڈ وئیر، جیسے بیٹری، سپیکر یا پروجیکٹر کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

موٹو زیڈ میں فون کے بیک کور کو کھول کر ہارڈ وئیر کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔موٹو زیڈ کے اضافی ہارڈ وئیرز کو موٹو موڈز(Moto Mods) کا نام دیا گیا ہے۔
موٹو زیڈ اور موٹو زیڈ فورس دونوں کا ڈسپلے 5.5 انچ سپر ایمولڈ کواڈ ایچ ہے۔ دونوں میں ہی سنیپ ڈریگن 820 چپ سیٹ، 4 جی بی ریم اور 32 یا 64 جی بی سٹوریج ہے۔
ڈیوائس کی سٹوریج کو بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔ دونوں کے فرنٹ پر ایل ای ڈی کے ساتھ 5 میگا پکسل آٹوفوکس کیمرہ اور فنگر پرنٹ سکینر ہے۔

(جاری ہے)


زیڈ ماڈل کا فون 5 ملی میٹر موٹا ہے۔ فون کے ڈیزائن کی وجہ سے اس میں ہیڈ فون جیک کی بجائے صرف ایک ٹائپ سی پورٹ شامل کی گئی ہے۔


زیڈ فورس کی موٹائی 7 ملی میٹر ہے جبکہ اس کا ڈیزائن موٹو جی 4 پلس جیسا ہے۔زیڈ فورس کے ڈسپلے میں موٹرولا کا ShatterShield فیچر شامل کیا گیا ہے، جس سے ڈسپلے خراش سے محفوظ رہتا ہے۔
موٹر زیڈ کا رئیر کیمرہ ڈوئل ٹون فلیش کے ساتھ 13 میگا پکسل کا ہے۔
زیڈ فورس کا رئیر کیمرہ 21 میگا پکسل کا ہے۔ موٹو زیڈ کی بیٹری 2600 ایم اے ایچ اور زیڈ فورس کی 3500ایم اے ایچ کی ہے۔
فون کے دونوں ماڈل ہی ٹربو چارجنگ کو سپورٹ کرتے ہیں۔ 10 منٹ چارج کرنے سے موٹوزیڈ 8 گھنٹے اور زیڈ فورس 15 گھنٹے چل سکتا ہے۔
زیڈ فورس ڈیزائن میں 2 ملی میٹر موٹا ہونے کے باوجود دونوں میں بہتر ہے۔
دونوں ڈیوائسز کو ستمبر میں لانچ کیا جائے گا، اس کی قیمت کا اعلان بھی ان کی لانچ کے وقت کیا جائے گا۔

موٹو زیڈ کے ہارڈ وئیر کی تفصیلات
سی پی یو: 2.2 گیگا ہرٹز کواڈ کور
جی پی یو:ایڈرینو 530
چپ سیٹ: کوالکوم سنیپ ڈریگن 820
آپریٹنگ سسٹم: اینڈروئیڈ 6.0.1 مارش میلو
نیٹ ورک سپورٹ : 2جی، 3جی، 4 جی ایل ٹی ای
ڈیزائن: 5ملی میٹر، 136 گرام، پانی سے بچاؤ کی کوٹنگ، موٹو موڈز کی سپورٹ
ڈسپلے:5.5 انچ سپر ایمولڈ کواڈ ایچ ڈی(2560 x 1440 ریزولوشن)
ریم: 4 جی بی ایل پی ڈی ڈی آر 4
انٹرنل سٹوریج: 32 جی بی / 64 جی بی یوایس ایف
کارڈ سلاٹ: 2ٹیرا بائٹ تک کی سپورٹ
پرائمری کیمرہ:13 میگا پکسل، f/1.8، لیزر / فیز ڈیٹکشن آٹو فوکس، او آئی ایس، ڈوئل ٹون ایل ای ڈی، 4K@30fps، ایچ ڈی آر، Slo-mo ویڈیوز
فرنٹ کیمرہ: 5 میگا پکسل وائیڈ اینگل لینز کےساتھ ایل ای ڈی فلیش، f/2.2،1.4um پکسلز
کنکٹیویٹی: بلوٹوتھ 4.1 ایل ای، این ایف سی، وائی فائی اے سی، کیٹ 9 ایل ٹی ای، اے- جی پی ایس، یوایس بی ٹائپ سی، فنگر پرنٹ سکینر
بیٹری: 2600 ایم اے ایچ، بیٹری ٹائم 30 گھنٹے تک، ٹربو پاور فاسٹ چارجنگ سپورٹ

موٹو زیڈ فورس کے ہارڈ وئیر کی تفصیلات

سی پی یو: 2.2 گیگا ہرٹز کور
جی پی یو: ایڈرینو 530
چپ سیٹ:کوالکوم سنیپ ڈریگن 820
آپریٹنگ سسٹم: اینڈروئیڈ 6.0.1 مارش میلو
نیٹ ورک سپورٹ:2جی، 3جی ، 4جی ایل ٹی ای
ڈیزائن:6.99 ملی میٹر، 163 گرام، پانی سے بچانے والی کوٹنگ، موٹو موڈز کی سپورٹ
ڈسپلے:5.5 انچ سپر ایمولڈ کواڈ ایچ ڈی(2560 x 1440) ShatterShield ڈسپلے کے ساتھ خراشوں سے محفوظ رکھنےوالی کوٹنگ
ریم:4جی بی ایل پی ڈی ڈی آر 4
انٹرنل میموری:32 جی بی، 64 جی بی یو ایف ایس
کارڈ سلاٹ: 2ٹیرا بائٹ تک کی سپورٹ
پرائمری کیمرہ:21 میگا پکسل: f/1.8، لیزر / فیز ڈیٹیکشن، آٹو فوکس، او آئی ایس، ڈوئل ٹون ایل ای ڈی، 4K@30fps، ایچ ڈی آر، Slo-mo ویڈیوز
کنکٹیویٹی:بلوٹوتھ 4.1 ایل ای، این ایف سی، وائی فائی اے سی، کیٹ 9 ایل ٹی ای، اے –جی پی ایس، یو ایس بی ٹائپ سی، فنگر پرنٹ سکینر
بیٹری:3500 ایم اے ایچ، 40 گھنٹے تک استعمال، ٹربو پاور فاسٹ چارجنگ سپورٹ

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras