New Nvidia Shield TV and Shield TV Pro unveiled with Dolby Vision HDR and 4K upscaling

ڈولبی ویژن ایچ ڈی آر سپورٹ کے ساتھ نیا این ویڈیا شیلڈ ٹی وی اور شیلڈ ٹی وی پرو متعارف کرا دیا

New Nvidia Shield TV And Shield TV Pro Unveiled With Dolby Vision HDR And 4K Upscaling
کئی لیک خبروں  کے بعد این ویڈیا کے تازہ ترین میڈیا پلیئرز باضابطہ طور پر متعارف کرا دئیے گئے ہیں۔ این ویڈیا نے اس کے دو ورژنز، شیلڈ ٹی وی اور شیلڈ ٹی وی پرو متعارف کرائے ہیں۔
یہ دونوں ہی  ڈولبی  ویژن ایچ ڈی آر کے ساتھ معیاری اینڈروئیڈ ٹی وی سٹریمنگ باکس  فنکشنز کو سپورٹ کرتے ہیں۔
اس کے ساتھ  ہی یہ ٹرپل اے  کلاؤڈ گیمنگ کے لیے جی فورس ناؤ کو بھی سپورٹ کرتے ہیں۔ 

شیلڈ ٹی وی
سٹینڈ رڈ شیلڈ ٹی وی 2017  کے ماڈل کا اپ گریڈڈ ورژن ہے۔ اس میں Tegra X1+ چپ سیٹ شامل کیا گیا ہے، جس کی کارکردگی اپنے پیش رو سے 25 فیصد زیادہ ہے۔
اس میں 2 جی بی ریم اور 8 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ آئی / او سلیکشن  بس ایتھر نیٹ اور ایچ ڈی ایم آئی پورٹس تک محدود ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ اس میں مائیکرو ایس دی کارڈ سلاٹ بھی ہے۔کنکٹیویٹی کے لیے  اس میں ڈوئل بینڈ802.11ac Wi-Fi  اور بلوٹوتھ 5.0 ایل ای ہے۔

سافٹ وئیر سائیڈ میں دیکھا جائے تو اس میں اینڈروئیڈ ٹی وی او ایس انسٹال ہے، جسے اینڈروئیڈ 9 پائی کی بنیاد پر بنایا گیا ہے۔اس کے ساتھ ایک نیا ٹیوب کی شکل کا ریموٹ بھی ہے۔ اس ریموٹ میں موشن سنسنگ اور بیک لائٹ بٹن بھی ہیں۔ اس میں پروگرام ایبل بٹن اور وائس کنٹرول کا فیچر بھی ہے۔
شیلڈ ٹی وی کی قیمت 150 ڈالر ہے۔ اسے این ویڈیا  کی ویب سائٹ کے ذریعے خریدا جا سکتا ہے۔

شیلڈ ٹی وی پرو
ہائی اینڈ شیلڈ ٹی وی پرو میں کئی فیچرز اور ڈیزائن ہیں۔ اس میں ڈولبی ویژن ایچ ڈی آر اور سٹینڈر ڈ کانٹنٹ  کی 4K اپ - سکیلنگ کا فیچر بھی ہے۔
شیلڈ ٹی وی پرو بطور پلیکس میڈیا سرور  کے طور پر بھی کام کرسکتا ہے۔ اس میں Tegra X1+ چپ سیٹ کے ساتھ 3 جی بی ریم اور 16 جی بی آن بورڈ  سٹوریج ہے۔ اس میں دو یو ایس بی  ٹائپ سی پورٹس کے ساتھ ایچ ڈی ایم آئی کنکٹر اور مائیکرو ایس ڈی سلاٹ بھی ہے۔اس کے ساتھ بھی ایک نیا ریموٹ کنٹرول ہے لیکن پچھلے ورژن کی طرح اس  کے باکس میں خصوصی گیمنگ کنٹرول نہیں ہے۔شیلڈ ٹی وی پرو کی قیمت 200 ڈالر ہے۔ اسے بھی این ویڈیا کی ویب سائٹ سے خریدا جا سکتا ہے۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras