Pakistani Wafd Ka Mobile World Congress Spain Ka Dora

‫پاکستانی وفد کا موبائل ورلڈ کانگرس سپین کا دورہ. تھری جی اور فور جی بارے تفصیلی بریفنگ حاصل کی‬

Pakistani Wafd Ka Mobile World Congress Spain Ka Dora

وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی مسز انوشہ رحمن کی زیر قیادت پاکستانی وفد (جوکہ موبائیل ورلڈ کانگرس میں شرکت کرنے کیلئے بارسلونا گیا ہوا ہے)نے اریکسن پویلین کا دورہ کیا۔

اس موقع پر اریکسن کے ماہرین نے وفد کے شرکاء کو جدید تکنیکی آلات اور تھری جی ۔

فور جی ، ایل ٹی ای اورفائیو جی کے بارے میں مفصل بریفنگ دی اور ماحولیاتی تحفظ کے پیش نظر دیہی علاقوں میں لگائے جانے والے خصوصی آلات سے بھی آگاہ کیا۔ وزیر مملکت نے فائیو جی کی صنعت ، کم طاقت والے بی ٹی ایس جو کہ سٹریٹ لائٹس کے ساتھ منسلک ہوتے ہیں ، براڈ بینڈ ایکسیلیٹرز میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا کیونکہ یہ آلات پاکستان میں تھری جی اور فور جی کے نیٹ ورک کے آغاز میں بروئے کار لائے جاسکتے ہیں اور ان سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

وفد نے اریکسن کے سینئر نمائندگان سے بھی ملاقات کی اور وزیر مملکت نے انہیں پاکستان میں متعارف کرائے جانے والے نئے سپکٹرم کی نیلامی کے بعد پاکستان میں ان نئے تکنیکی آلات کی تنصیب کی ضرورت اور آفادیت سے روشناس کرایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئے سپکٹرم کی آمد کے بعد ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اریکسن جیسی کمپنیاں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔

اریکسن ٹیم نے جلد پاکستان آمدپر آمادگی کا اظہار کیاتاکہ وہ یہاں آکر جدید تکنیکی مصنوعات کی تیاری اور آلات کی تنصیب کے ذریعے ٹیکنالوجی کی ترویج کے نئے مواقع پیدا کرسکیں۔

اس اجلاس میں پوری دنیا سے ایک لاکھ کے قریب ٹیکالوجی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین ،پالیسی ساز شخصیات اور مندوبین شریک ہیں.

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras