PANASONIC NEW LUMIX CAMERA IS MADE FOR SELFIES

پینا سونک لومکس(LUMIX) کیمرہ

PANASONIC NEW LUMIX CAMERA IS MADE FOR SELFIES

پینا سونک نے سیلفی شائقین کے لیےنیا Lumix DMC-GF8 کیمرہ متعارف کرا دیا ہے۔ یہ کیمرہ خاص طور پر سیلفی کے شائقین کے لیےبنایا گیا ہے۔
16 میگا پکسل کے اس کیمرے میں 3 انچ کی ٹچ سکرین اور انٹرچینج ایبل لینز لگے ہوئے ہیں۔ ٹچ سکرین کو 180 کے زاویے پر گھما کر سیلفی لی جا سکتی ہیں۔

اس کے پاور فل لینز تصویر کو سمارٹ فون سے زیادہ واضح کر کے دکھاتے ہیں۔پینا سونک نے اس کیمرے میں بیوٹی ری ٹچ(Beauty Retouch) موڈ بھی شامل کیا ہے۔ اس موڈ میں صارفین اپنی سکن کو سوفٹ ، چہرے کو سلم کرنےکے ساتھ ساتھ فاؤنڈیشن، ہونٹ اور بھنووں وغیرہ کا رنگ بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔

سیلفی لینے کے لیے اس کیمرے میں دو موڈ ہیں۔ Face Shutter موڈ میں جب آپ کیمرے کےسامنے اپنا ہاتھ ہلائیں گے تو تصویر بن جائے گی اور Buddy Shutter موڈ میں اس وقت تصویر بنے گی جب کیمرے کے سامنے دو چہرے ہونگے۔

(جاری ہے)

کیمرے کے بٹن کو دائیں اور بائیں طرف سوئچ کیا جا سکتا ہے، اس طرح بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے بھی اس کیمرے کو باآسانی استعمال کر سکیں گے۔


جی ایف 8 صرف سیلفی کیمرہ ہی نہیں، پینا سونک لائٹ سپیڈ آٹو فوکس کی بدولت یہAVCHD میں 1080p ایچ ڈی یا سٹیریو ساؤنڈ میں MP4ویڈیو بنا سکتا ہے۔ویڈیو میں سینما سٹائل شامل کرنےکےلیےیہ 1080/24p ریکارڈنگ کو سپورٹ کرتا ہے۔
یہ کیمرے ٹائم لیپس اور سٹاپ موشن اینی میشن بھی بنا سکتا ہے۔
دوسرے کامپیکٹ کیمروں کی طرح جی ایف 8 میں بھی وائی فائی سپورٹ ہے۔ کیمرے کی ایپلی کیشن سے اس کا فوکس، آئی ایس او، شٹر سپیڈ، اپرچر استعمال کرنے کے ساتھ گیلری کو بھی پلے بیک کیا جا سکتا ہے۔
یہ کیمرا بھورے، سلور، گلابی اور اورنج رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ پیناسونک نے اس کی دستیابی اور قیمت کی معلومات ظاہر نہیں کیں۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras